خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 255

$1957 255 خطبات محمود جلد نمبر 38 وقت نکل گیا ہے۔نہ تو وہم وعظ و نصیحت کے ذریعہ لوگوں کو جوش دلا سکتے ہیں کیونکہ جوش دلانے کے لیے بھی وقت کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ تحریک کرنے کے لیے باہر مبلغ بھجوا سکتے ہیں۔اگر باہر مبلغ بھیجے جائیں تا کہ وہ لوگوں کو یہاں آنے کی تحریک کریں تب بھی کچھ دن لگ جائیں گے اور اُس وقت تک جلسہ آ جائے گا۔جماعتوں والے خود تحریک کریں تو اس کے لیے بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔اگر یہ خطبہ چھپ بھی جائے تب بھی یہ باہر کی جماعتوں کو وقت پر نہیں مل سکتا۔اس لیے اب یہی صورت ہے کہ ہم سب خدا تعالیٰ کے حضور گر جائیں اور اُس سے دعا کریں کہ اے خدا! اب ہماری تدبیر کا وقت گزر گیا۔اب تو ہی لوگوں کو تحریک کر کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ پر آئیں اور پھر یہاں آکر جلسہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔انہیں جلسہ سے اتنا فائدہ پہنچے کہ وہ معمولی انسان جو یہاں آئیں فرشتے بن کر واپس جائیں اور تیری رحمتیں اور برکتیں اُن پر بھی ہوں جو یہاں آئیں۔اور ان پر تنی بھی ہوں جن کا یہاں آنے کا ارادہ تو ہو لیکن وہ کسی وجہ سے نہ آ سکیں۔پھر تیری رحمتیں اور برکتیں اُن کی لوگوں پر بھی ہوں جو یہاں رہتے ہیں۔سب رحمتیں اور برکتیں تیرے ہی اختیار میں ہیں ہم تو محتاج ہیں۔لیکن ہماری احتیاج کو پورا کرنے کی تجھ میں ہی قدرت ہے۔تو ہماری احتیاج کو پورا فرما اور ہمیں اپنی برکات سے مالا مال کر۔(الفضل 24 دسمبر 1957ء) 1 : آرڈی نینس : (ORDINANCE) توپ خانہ۔محکمہ حرب۔فوجی سامان مہیا کرنے کا محکمہ