خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 207

$1957 207 29۔خطبات محمود جلد نمبر 38 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے (فرمودہ 25 را کتوبر 1957 ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ - 1 اس کے بعد فرمایا: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے پہلے تو مسلمانوں کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ تمہارا اور عیسائیوں کا کوئی جوڑ نہیں۔تمہاری طرف رسول بھیجا گیا ہے جو مِنْ اَنْفُسِكُمْ ہے۔یعنی وہ تمہارے جیسا ہی ہے۔اس لیے تم کبھی اپنے دل میں یہ خیال بھی نہ لاؤ کہ ہم اس کی نقل نہیں کر سکتے۔وہی جذبات اس کے دل میں ہیں جو تمہارے دلوں میں ہیں۔وہی خواہشات اس کے دل میں ہیں جو تو تمہارے دلوں میں ہیں۔اُسی قسم کے ارادے اور اُسی کام کرنے کی خواہش اس کے دل میں پیدا ہوتی ہے جیسی تمہارے دلوں میں پیدا ہوتی ہے۔لیکن ایک عیسائی کے لیے قدم قدم پر مشکل۔ہے۔