خطبات محمود (جلد 38) — Page 176
خطبات محمود جلد نمبر 38 176 $1957 محفوظ ہو جائے اور بُری تقدیر اس پر نازل ہی نہ ہوا کرے۔گویا صرف اتنا ہی تغیر نہیں ہو سکتا کہ کچھ بُری تقدیر میں آجائیں اور کچھ اچھی بلکہ فرماتا ہے وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا۔اگر آسمان پر جا کر کوئی شخص اُس کی مرمت کر دے اور اُس کے تمام سوراخوں کو بند کر دے۔تو خواہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کتنا بھی عذاب مقدر ہو اور خواہ کتنی بھی خطرناک تقدیریں مقدرہوں اُس کی دعا ئیں ہر قسم کی بُری تقدیروں کو روک دیتی ہیں۔دیکھو! دعا تو بڑی چیز ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا يَا رَسُولُ اللہ ! میرے بھائی کو اسہال آ رہے ہیں۔آپ نے فرمایا جاؤ اسے شہد پلاؤ۔وہ گیا اور اس نے شہد پلایا مگر اسہال زیادہ ہو گئے۔وہ پھر آپ کے پاس آیا اور اس کا ذکر کیا۔آپ نے پھر یہی جواب دیا کہ جاؤ اور شہد پلاؤ۔وہ پھر گیا اور اس نے شہد پلایا مگر اسہال پھر زیادہ ہو گئے۔اس پر وہ تیسری دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔آپ نے فرمایا تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اور خدا کا کلام سچا ہے۔جاؤ اور اسے شہد پلاؤ۔یعنی جب خدا نے شہر کے متعلق فرمایا ہے کہ اس میں شفا ہے تو خدا تعالیٰ کی بات کس طرح غلط ہو سکتی ہے۔چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے اندر سے ایک سخت شدہ نکلا اور اُسے شفاء ہوگئی۔2 اب دیکھو! یہ بھی ایک خدائی تقدیر تھی مگر شہد دعا کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔دعا تو ایسی چیز ہے جو بڑے بڑے عذابوں کو دور کر دیتی ہے۔اور دعا ایسا تریاق ہے جو قوموں کے عذابوں کو بھی دور کر دیتا ہے۔بہر حال جس طرح شہد کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس میں شفا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے خدا کا کلام جھوٹا نہیں ہوسکتا۔اسی طرح دعا کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ 3 یعنی جب مجھ سے کوئی پکارنے والا دعا کرتا ہے تو میں اُس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔ضرورت صرف یہ ہوتی ہے کہ انسان اپنے لیے صحیح راستہ اور نیکی کا راستہ تجویز کرے۔اسی طرح فرماتا ہے کہ اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ 4 کہ مضطر کی اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون دعا سنتا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ہر مضطر کی دعا سنتا ہوں تو یہ کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ اس کی دعارڈ ہو جائے گی۔آخر تقدیر کا زیادہ تر اثر مضطر پر ہی ہوتا ہے۔کیونکہ مضطر وہی ہوتا ہے جس کو اپنی نجات اور کامیابی کہ کا