خطبات محمود (جلد 38) — Page 120
$1957 120 خطبات محمود جلد نمبر 38 انکپور میں دوستوں نے ہمت کر کے بہت بڑی مسجد بنائی ہے۔میں جس وقت اس مسجد کے افتتاح کے لیے گیا تھا تو لائکپور میں تمھیں، چالیس احمدی تھے اور مسجد تین چار سو آدمیوں کے لیے بنائی گئی تھی۔اب سنا ہے وہ بھی جماعت کو کفایت نہیں کرتی۔اب ان کو بھی اور مسجد بنانے کی ضرورت ہوگی۔پھر سرگودھا ہے۔اس میں بھی ایک چھوٹی سی مسجد ہے۔وہاں بھی کوشش کی جائے تو بڑی مسجد بن سکتی ہے۔کم از کم ہر بڑے شہر میں ایک مسجد بن جانی چاہیے۔مجھے پتا ہے کہ بعض جگہوں پر بہت تھوڑے احمدی ہیں لیکن انہوں نے مسجد بنالی ہے۔مثلاً کیمبل پور ہے۔ایک دفعہ نوائے پاکستان میں کسی غیر احمدی کا نوٹ چھپا تھا کہ تم شور مچارہے ہو کہ یہاں سے احمدیوں کو نکال دو۔لیکن یہاں تو احمدی حکومت کر رہے ہیں۔پہلے یہاں انہیں کوئی مسجد بنانے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔لیکن پاکستان بننے کے بعد انہوں نے یہاں ایک بڑی بھاری مسجد بنالی ہے۔اب وہ اس میں اذانیں دیتے ہیں اور تقریریں کرتے ہیں حالانکہ کیمبل پور میں بہت چھوٹی سی جماعت ہے۔تو ہمت کی بات ہوتی ہے۔جہاں جہاں دوستوں میں احساس پیدا ہوا ہے انہوں نے اپنی مسجدیں بنالی ہیں۔اگر یہی احساس باقی جگہوں پر بھی پیدا ہو جائے تو کم سے کم ہیں مسجدیں پنجاب کے بڑے بڑے شہروں اور قصبات میں ہو جاتی ہیں اور تمیں مسجد میں سابق صوبہ سرحد میں ہونی چاہیں اور بیس پچیس مسجدیں سابق صوبہ سندھ میں ہونی چاہیں۔کراچی اور لا ہور اب اتنے بڑے شہر ہیں کہ ان میں سے ہر ایک شہر میں پانچ پانچ ، چھ چھ اور مسجد میں ہونی چاہیں۔ڈھا کہ میں اگر چہ مسجد بن گئی ہے مگر اس میں اور مساجد بھی بنی چاہیں۔پھر اس کے اردگرد کے علاقہ میں بھی مساجد کی ضرورت ہے۔پاکستان بننے سے پہلے ڈھا کہ میں صرف چند احمدی دوست تھے مگر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں بڑی اچھی جماعت ہے (سارے ایسٹ اور ویسٹ ) پاکستان میں میرے خیال میں پانچ سات سو مساجد کی گنجائش ہے۔پس ہر جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنی مسجد بنائے۔سیالکوٹ میں دیہات کی جو امارتیں ہیں ان میں سے بعض میں سارے کے سارے احمدی بستے ہیں۔میلوں میل تک کوئی غیر احمدی نظر نہیں آتا۔ان امارتوں میں احمدیوں نے اپنی مساجد بنالی ہیں۔وہ شہروں والی مساجد تو نہیں دیہات اور قصبات کے مناسب حال مساجد ہی ہیں۔لیکن بہر حال انہوں نے نماز پڑھنے کی جگہیں بنالی ہیں۔وہ اگر اُن کو پھیلائیں تو صرف ضلع سیالکوٹ میں ہی پانچ سات مزید مسجدوں کی گنجائش ہے۔گو وہ چھوٹی چھوٹی