خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 75 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 75

$1956 75 خطبات محمود جلد نمبر 37 تو چند سال کے بعد ہی حکومت مل گئی تھی اور پھر انہوں نے سینکڑوں سال تک دنیا پر حکمرانی کی چی اور بہائیوں کو ابھی تک اتنی توفیق بھی نہیں ملی کہ وہ اپنا بیت العدل ہی بنا سکیں۔جس طرح ہمارے ہاں بیت المال ہے بہائیوں کے ہاں بیت العدل ہوتا ہے۔انہوں نے مقامی طور پر تو بیت العدل بنایا ہوا ہے لیکن وہ ابھی تک عالمی بیت العدل کا قیام عمل میں نہیں لا سکے اور اب وہ علی الاعلان اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں کہ ان کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ وہ ابھی تک عالمی بیت العدل نہیں بنا سکے۔پھر قرآن کریم کہاں فیل ہوا ؟ قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے والوں نے تو نہ صرف ماضی میں سینکڑوں سال تک حکومت کی ہے بلکہ اب بھی پاکستان نے اسلامی دستور مرتب کر لیا ہے۔پس قرآن کریم نہ فیل ہوا ہے نہ آئندہ کبھی فیل ہو گا بلکہ یہ قیامت تک فیل نہیں ہو گا۔زمین بدل سکتی ہے، آسمان بدل سکتا ہے، ایک قوم کی جگہ دوسری قوم آ سکتی ہے، ایک حکومت میٹے تو اُس کی جگہ دوسری حکومت آسکتی ہے، زبانیں مٹ سکتی ہیں لیکن قرآن کریم کبھی فیل نہیں ہو سکتا۔یہ خدا تعالیٰ کا نازل کردہ قانون ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ یہ فیل ہو گیا ہے وہ جھوٹ بولتا ہے اور ہم اب بھی اُسے چیلنج کرتے ہیں کہ وہ قرآن کریم کے چند ایسے احکام پیش کرے جو نا قابلِ عمل ہوں یا وہ کچھ باتیں ایسی پیش کرے جو نہایت مفید اور اعلیٰ درجہ کی تعلیمات پر مشتمل ہوں اور بہائیت میں ہوں قرآن کریم میں نہ ہوں۔رنگون سے ایک دفعہ ایک بہائی نے ایک کتاب شائع کی جس میں اُس نے ذکر کیا کہ بہائیت نہایت اعلیٰ درجہ کی تعلیمات پر مشتمل ہے۔بہائیت کہتی ہے کہ عورت سے نیک سلوک کرو، لڑکیوں کو تعلیم دو ظلم نہ کرو، چوری نہ کرو، جھوٹ نہ بولو۔میں نے اس کے جواب میں لکھا کہ تم کوئی ایک مذہب ہی ایسا بتا دو جو یہ کہتا ہو کہ عورت سے نیک سلوک نہ کرو، لڑکیوں کو تعلیم نہ دو، ظلم کرو، چوری کرو، جھوٹ بولو۔دنیا میں کوئی مذہب ایسا نہیں جو اس قسم کی تعلیم دیتا ہو۔دراصل بات یہ ہے کہ بہائیوں نے قرآن کریم کی تعلیم میں سے بعض پوائنٹ لے کر انہیں ایک علیحدہ تعلیم کے رنگ میں پیش کر دیا ہے ورنہ ہر سچائی قرآن کریم میں