خطبات محمود (جلد 37) — Page 62
$1956 CO 6 29 62 خطبات محمود جلد نمبر 37 زمین بدل سکتی ہے آسمان بدل سکتا ہے لیکن قرآن مجید کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ہماری جماعت اسلام کی خاطر جو مالی قربانی کر رہی ہے اس کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی (فرموده 10 فروری 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج چونکہ میں خطبہ میں ایک سے زیادہ باتیں کہنی چاہتا ہوں۔اس لیے میں و وہ باتیں اختصار سے بیان کرتا جاؤں گا۔(1) پچھلے خطبہ جمعہ میں میں نے جامعتہ المبشرین کے طلباء کے متعلق ایک امر کا ذکر کیا تھا۔اس خطبہ کے بعد طلباء نے متفقہ طور پر مولوی ابوالعطاء صاحب کے ہاتھ مجھے ایک درخواست بھیجی ہے جس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ ہمارے اس قسم کے خیالات نہیں۔اگر ہم میں سے کسی طالبعلم نے اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے تو ہم سب اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی معافی چاہتے ہیں۔غرض وہ بات تو ختم ہو گئی۔اب اس کے متعلق