خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 45

$1956 45 LO 5 خطبات محمود جلد نمبر 37 اگر تم خلوص نیت سے دین کی خدمت کرو گے تو اللہ تعالی خود تمہاری ساری ضروریات کا کفیل ہو جائے گا دنیا اس وقت اسلام کی طرف مائل ہے۔پس آگے آؤ اور دیوانہ وار تبلیغ میں لگ جاؤ (فرموده 3 فروری 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں یہ بات کہی تھی کہ ہمارے جامعتہ المبشرین کے طلباء اور دوسرے نوجوان اس بات پر خاص طور پر غور کریں کہ جماعت کے دوستوں کو اشاعت اسلام کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی طرف کیوں اتنی توجہ نہیں جتنی کہ ہونی چاہیے۔میں نے بتایا تھا کہ عیسائیوں میں پادریوں کا سلسلہ ایک لمبے عرصہ سے چلا آ رہا ہے۔حالانکہ حضرت مسیح کی السلام پر اُنیس سو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور پھر ان کا دین بھی ایسی باتوں پر مشتمل ہے کہ بعض اوقات ان کے بیان کرنے سے بھی انسان کو شرم آتی ہے۔اس کے مقابلہ میں اسلام کتنا پر حکمت مذہب ہے اور اس کی تعلیم کتنی اعلیٰ ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کو متواتر خدمت کی توفیق نہیں ملتی اور عیسائیوں کو اپنے غلط اور کمزور عقیدہ کے باوجود دنیا کی علیہ