خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 528 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 528

$1956 528 45 خطبات محمود جلد نمبر 37 قبولیت دعا کا ایک القائی نسخہ ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں۔ان فقروں میں قبولیت دعا کے اہم گر بتائے گئے ہیں۔دوستوں کو چاہیے کہ ان سے فائدہ اُٹھائیں (فرموده 16 نومبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دو اور تین نومبر کی درمیانی رات کو میں نے رویا میں ایک نظارہ دیکھا وہ نظارہ تو تو مجھے بھول گیا لیکن اُس سے متاثر ہو کر میں نے کچھ فقرے کہنے شروع کیے جو میری زبان ہے بار بار جاری ہوئے۔آنکھ کھلی تو ساڑھے تین بجے کا وقت تھا۔جو پہلا فقرہ تھا وہ مجھے یاد رہا۔میں نے اپنی ایک بیوی کو جگا کر انہیں کہا کہ اسے یاد رکھو کہیں مجھے بھول نہ جائے اور انہوں نے لکھ لیا لیکن دوسرا فقرہ مجھے یاد نہ رہا۔جب میں صبح کی نماز کے لیے اُٹھا تو وہ اُس وقت مجھے بھول چکا تھا۔میں نے اُس کو یاد کرنے کی کوشش کی مگر وہ یاد نہ آیا۔ہفتہ کے روز میں لاہور چلا گیا۔وہاں شیخ بشیر احمد صاحب کی بھتیجیوں کی شادی تھی۔وہاں ہفتہ اور اتوار کی