خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 501 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 501

خطبات محمود جلد نمبر 37۔501 $1956 کہ اے مومنو! اگر تم میں سے کوئی شخص تمہارے نظام دینی کو چھوڑ دے تو اگر تم سچے مومن ہو تو کی تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔اگر وہ شخص جو تم سے الگ ہوا ہے وہ واقع میں تمہارے نظام سے جدا ہو گیا ہے تو ہم اُس کی جگہ پر تمہارے غیروں میں سے تمہیں ایک قوم دیں گے وہ وعدہ بڑی شان سے پورا ہوا ہے اور اس طرح یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ تم واقع میں مومن ہو اور تم سے الگ ہونے والے واقع میں ایک سچے دینی نظام سے الگ ہوئے ہیں۔کیونکہ وہ اُن کی جگہ ایک قوم لے آیا ہے اور پھر یہ قوم بڑھتی چلی جائے گی اور اتنی بڑھے گی کہ احمدیت دنیا کے کناروں تک پھیل جائے گی۔اور جوں جوں خدا تعالیٰ کے وعدے پورے ہوں گے تمہیں اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔پس تمہیں چاہیے کہ تحریک جدید کے نئے سال میں زیادہ سے زیادہ وعدے لکھواؤ تا کہ دنیا کے گوشہ گوشہ میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہو۔کل ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک پیشگوئی ملی ہے جو پیر سراج الحق امین صاحب نعمانی کی کتاب ”تذکرۃ المہدی میں درج ہے۔یہ کتاب 1921 ء میں لکھی گئی تھی۔اس میں پیر سراج الحق صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ فرمایا کہ ”خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ ہمارے سلسلہ میں بھی سخت تفرقہ پڑے گا کہ فتنہ انداز اور و ہوا و ہوس کے بندے جُدا ہو جائیں گے۔پھر خدا تعالیٰ اس تفرقہ کو مٹا دے گا۔باقی جو کٹنے کے لائق اور راستی سے تعلق نہیں رکھتے اور فتنہ پرداز ہیں وہ کٹ جائیں گے اور دنیا میں ایک حشر برپا ہوگا وہ اول الحشر ہوگا اور تمام بادشاہ آپس میں ایک دوسرے پر چڑھائی کریں گے اور ایسا گشت وخون ہو گا کہ زمین خون سے بھر جائے گی اور ہر ایک بادشاہ کی رعایا بھی آپس میں خوفناک لڑائی کرے گی۔ایک عالمگیر تباہی آوے گی اور ان تمام واقعات کا مرکز ملک شام ہوگا۔صاحبزادہ صاحب اُس وقت میرا لڑکا موعود ہو گا۔خدا نے اس کے ساتھ ان حالات کو مقدر کر رکھا ہے۔ان واقعات کے بعد ہمارے سلسلہ کو ترقی ہوگی اور سلاطین ہمارے سلسلہ میں داخل ہوں گے۔تم اس موعود کو پہچان لینا۔یہ ایک بہت بڑا نشان پسر موعود کی شناخت کا ہے۔2 اب دیکھو جماعت میں منافقین کا موجودہ فتنہ 1956ء میں پیدا ہوا ہے اور یہ کتا۔