خطبات محمود (جلد 37) — Page 497
$1956 497 43 خطبات محمود جلد نمبر 37 چندہ تحریک جدید کے نئے سال میں پہلے سے بھی زیادہ جوش، اخلاص اور قربانی سے حصہ لو اور بڑھ چڑھ کر وعدے لکھواؤ فتنہ منافقین کے متعلق پینتیس برس قبل کی شائع شدہ ایک پیشگوئی آج لفظاً لفظاً پوری ہو رہی ہے (فرمودہ 2 نومبر 1956ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ ہفتہ پہلے خدام الاحمدیہ میں اور اس کے بعد انصار اللہ کے اجتماع میں متواتر اریر کرنے کی وجہ سے میری طبیعت خراب ہو گئی اور اسہال آنے شروع ہو گئے۔اسہال آنے کی وجہ سے اتنی کمزوری ہو گئی کہ نہ تو خوراک ہضم ہوتی تھی اور نہ جسم میں چلنے پھرنے کی طاقت تھی۔ڈاکٹروں نے کہا کہ حرکت بند کر دی جائے اور نہ آپ سیر کے لیے باہر جائیں اور نہ اوپر کی منزل سے نیچے اُتریں۔بلکہ ہر وقت لیٹے رہیں۔ڈاکٹروں کی اس ہدایت کے مطابق