خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 410

$1956 410 خطبات محمود جلد نمبر 37 اور دلیل ہوتی تو میں اسے شائع کر دیتا ورنہ میں بھی سمجھ لیتا اور جماعت بھی اس نتیجہ پر پہنچ جاتی کہ اب یہ لوگ صفائی کے لیے جو کچھ کر سکتے تھے کر چکے ہیں۔مگر اب تو ہم ہی ان پر الزام قائم کر رہے ہیں اور وہ اس کی تردید کے لیے کوئی قدم نہیں اُٹھا رہے۔اگر واقع میں وہ ایسے نہ ہوتے جیسا کہ ہماری طرف سے کہا جاتا ہے تو کیوں نہ وہ باہر کے اخبارات میں یا الفضل میں باہر کے اخبارات کی اور اپنے نام نہاد دوستوں اور پیغامیوں کی تردید کرتے۔اگر وہ تر دیدیں شائع کرا دیتے تو بار ثبوت ہم پر آ پڑتا۔مگر ادھر غیر احمدی اخباروں میں یہ چھپتے چلے جانا کہ اتنے بڑے آدمی کی اولاد موجودہ خلیفہ کے مقابلہ میں کھڑی ہے اور اُدھر ان کا ہمیں لکھتے چلے جانا کہ ہمیں معاف کر دیا جائے صاف بتاتا ہے کہ وہ دُہری خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ادھر وہ غیر احمدیوں کو خوش کرنا کی چاہتے ہیں اور ادھر ہمیں خوش کرنا چاہتے ہیں۔ورنہ صحیح طریق وہی تھا جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔اس کے بعد اگر کوئی اور ثبوت نہ ملتا تو ان کی براءت ہو جاتی۔اور اگر کوئی اور ثبوت ملتا تو اس کی تردید کا انہیں پھر موقع مل جاتا۔وہ مجھے تو بیمار اور بڑھا کہنے کے لیے دلیر ہیں لیکن اپنے دماغوں کا علاج نہیں کرتے۔اگر اُن کے اپنے دماغ صحیح اور طاقتور ہیں تو وجہ کیا ہے کہ انہیں سیدھا رستہ نظر نہیں آتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان فرمایا ہے کہ سات برس کا لڑکا ہو جائے تو اُسے نماز پڑھنے کی عادت ڈالو 8 جس کے معنے یہ ہیں کہ سات برس کا بچہ بھی اس دعا کو سمجھ سکتا ہے۔مگر یہ لوگ قریباً پچاس پچاس سال کے ہو گئے ہیں اور اتنی موٹی بات بھی نہیں سمجھ سکے اور ساتھ ساتھ میرے متعلق کہتے چلے جاتے ہیں کہ یہ بڑھا ہو گیا ہے اور اس کی عقل ماری گئی ہے۔اگر تمہاری عقل سلامت تو تم کیوں وہ راہ اختیار نہیں کر سکے جو بالکل صاف اور سیدھی تھی اور جس پر چل کر تم دین اور دنیا میں نجات حاصل کر سکتے تھے۔تمہارا اس راہ کو اختیار نہ کرنا بتاتا ہے کہ تمہاری معافی کی درخواستیں بھی اپنے اندر منافقانہ رنگ رکھتی ہیں ورنہ تمہارا کام تھا کہ تم فوراً الزامات کی صحیح طریقے پر تردید کر دیتے۔مگر یہ طریق اُن میں سے کسی کو نہیں سو جھا۔جس سے پتا لگتا ہے کہ اُن کے دل صاف نہیں۔غیر احمدی اور پیغامی اخبارات ان کے