خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 376

$1956 376 35۔خطبات محمود جلد نمبر 37 1950ء کی ایک رویا میں بتایا گیا کہ خلافت کے خلاف ایک فتنہ اٹھایا جائے گا۔اور فتنہ اٹھانے والوں میں میرے بعض رشتہ دار بھی شامل ہوں گے جو میری بیوی کی طرف سے ہوں گے۔(فرمودہ 7 ستمبر 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آجکل جو طوفانِ بے تمیزی اُٹھ رہا ہے اور جس کی خدا تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت خبر دے دی تھی اس میں ہر جھوٹ جو بولا جا رہا ہے وہ میری صداقت اور خدا رسیدہ ہونے کی کھلی شہادت اور دلیل ہے۔سوائے خدا تعالیٰ کے اور کونسی ہستی ہو سکتی ہے جو ان فتنوں کی قبل از وقت اطلاع دے دے۔ان فتنوں کے بعض حصے ایسے ہیں جن کی خبر مجھے آج سے اکیس سال پہلے دی گئی تھی۔چنانچہ میری ایک رؤیا 1935ء کے الفضل میں چھپی ہوئی۔