خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 345 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 345

$1956 345 32 خطبات محمود جلد نمبر 37 تمہارا فرض ہے کہ تم ہمیشہ استغفار سے کام لیتے رہو تا کہ تمہارا استغفار فرشتوں کے استغفار سے مل کر تمہاری بخشش اور مغفرت کا ذریعہ بن جائے (فرموده 17 راگست 1956ء بمقام جابه ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ملائکہ کے متعلق فرماتا ہے کہ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا 1 وہ مومنوں کے لیے ہر وقت استغفار میں لگے رہتے ہیں۔اس میں جہاں یک طرف مومنوں کے لیے یہ تسلی کا پیغام ہے کہ ملائکہ جو مقربین بارگاہِ الہی ہیں وہ ان کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں اور ظاہر ہے کہ ملائکہ کے لیے چونکہ نیند نہیں اس لیے وہ رات اور دن مومنوں کے لیے استغفار کرتے ہیں وہاں ان پر یہ ذمہ داری بھی رکھی گئی ہے کہ وہ اپنے گناہوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ اور انابت الی اللہ سے کام لیتے رہیں۔اگر انسان خود استغفار نہیں کرتا تو یہ کتنی عجیب بات ہو گی کہ جن کا کام ہے کہ وہ استغفار کریں وہ تو استغفار نہ کریں اور جن کا کام نہیں وہ استغفار میں لگے رہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ملائکہ وہی کام کرتے ہیں جن کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔2 اس کے معنے یہ ہیں کہ ملائکہ گناہ نہیں کر سکتے۔پس کیا یہ عجیب بات نہیں ہوگی کہ ملائکہ جو گناہ نہیں کر سکتے وہ تو اس کی طرف سے استغفار کریں اور جس کی ذمہ داری ہے