خطبات محمود (جلد 37) — Page 279
$1956 279 27 خطبات محمود جلد نمبر 37 مومن کو اپنی ذات میں بھی معجزات دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر اسے نیا یقین اور نئی معرفت حاصل ہو دعائیں کرنے ، درود پڑھنے اور ذکر الہی کرنے کی عادت ڈالو اور تقوی وطہارت اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو (فرمودہ 13 جولائی 1956ء بمقام مری) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے ایک گزشتہ خطبہ جمعہ میں جو ابھی چند دن ہوئے پڑھا تھا بیان کیا تھا کہ سورۃ فاتحہ ہمیں اس امر کی طرف توجہ دلاتی ہے کہ ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے۔میرے اس خطبہ کے بعد تحریک جدید کے چندہ کے متعلق مختلف جماعتوں کی طرف سے جو رپورٹیں آئی ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کو اپنے وعدے پورا کرنے کی خاص لور پر توفیق عطا فرمائی ہے۔چنانچہ آج کی رپورٹ میں لکھا تھا کہ جس طرح جولائی کے