خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 237

$1956 237 23 خطبات محمود جلد نمبر 37 خواہ ساری دنیا مخالفت کرے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں بہر حال قائم ہو کر رہے گی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم بھی اسلام کی ترقی میں حصہ لے کر ثواب حاصل کریں (فرمودہ 15 جون 1956ء بمقام خیبر لاج مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے جمعہ میں میں خطبہ کے لیے نہیں آسکا جس کی وجہ یہ تھی کہ مجھ پر بیماری کا پھر حملہ ہوا۔اور یہ حملہ کسی ایسی شکل میں ہوا جو مجھے معلوم نہیں کیونکہ دیکھنے والے بتاتے نہیں کہ حملہ کس شکل میں ہوا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے بتا دیا تو اس سے آپ کو گھبراہٹ ہو گی حالانکہ نہ بتانے سے اور زیادہ گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے کہ نامعلوم بیماری کس شکل میں ظاہر ہوئی تھی۔بہر حال مجھ پر اُس روز سے بیماری کا شدید حملہ ہوا اور اس کا محرک یہ ہوا کہ تحریک جدید کے مشنوں کو جو خرچ جاتا ہے اُس کے متعلق مجھے بعض غلطیوں کا علم ہوا اور میں نے وکیل المال کو ربوہ سے بلوایا۔میں نے یورپ کے سفر میں غیر ممالک کی جماعتوں اور مختلف غیر ملکی دوستوں میں تحریک کر کے جن کا اپنا پاؤنڈ ہے اور جن کے روپیہ پر پاکستان کو کوئی حق