خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 230 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 230

$1956 230 (22) خطبات محمود جلد نمبر 37 ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں، ذکر الہی اور درود کی برکت سے رؤیا اور کشوف کی عظیم الشان نعمت حاصل کر سکتے ہیں فرموده یکم جون 1956ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت کی : وَاللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - 1 اس کے بعد فرمایا: 1- " کہنے کو تو مسلمان کہتا ہی رہتا ہے کہ اُس کو صراط مستقیم کی خواہش ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ صراط مستقیم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ملتا ہے اور اس فضل کو کھینچنے کے لیے خدا کوئی نہ کوئی ذریعہ بنا دیتا ہے۔میں سوچا کرتا ہوں کہ کسی شاعر نے کیا سچ کہا ہے کہ خدا شترے برانگیزد که خیرے مادر آن باشد یعنی خدا تعالی بعض وقت شر میں سے بھی ہمارے لیے خیر اور بھلائی اور برکت کے