خطبات محمود (جلد 37) — Page 114
$1956 114 10 خطبات محمود جلد نمبر 37 دین کے لیے زندگی وقف کرنے کی تحریک کو جماعت میں کس طرح کامیاب بنایا جائے بعض دوستوں کی اہم تجاویز فرموده 9 مارچ 1956ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”وقف زندگی کے متعلق جو خطبات میں نے پڑھے ہیں اور اخبار میں شائع ہوئے ہیں اُن پر باہر کے لوگوں کو بھی غور کرنے کا موقع ملا ہے۔چنانچہ متعدد دوستوں کی طرف سے مجھے خطوط آئے ہیں جن میں انہوں نے بعض تجاویز لکھی ہیں۔ان تجاویز میں سے بعض تو معقول ہیں اور بعض ایسی ہیں جن کا ذکر میرے گزشتہ خطبات میں بھی آچکا ہے۔اور بعض ایسی ہیں جو اظہارِ جوش اور فکر پر تو دلالت کرتی ہیں لیکن وہ قابلِ عمل نہیں ہیں۔اور بعض ایسی ہیں جو درست ہی نہیں۔بہر حال ان خطوط میں سے میں نے بعض امور نوٹ کیے ہیں تاکہ دوستوں کے سامنے اُن کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دوں۔اب میں اختصاراً اپنے خیالات کے اظہار کرتا ہوں۔