خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 29

$1955 29 خطبات محمود جلد نمبر 36 خانہ کعبہ میں آکر قربانی کرے وہ بڑا نیک آدمی ہوتا ہے۔ہمارے ہاں بھی یہی ہوتا ہے بعض لوگوں کے نزدیک اگر کوئی شخص جمعرات کی روٹی کسی ملا کو دے دیا کرے یا فاتحہ خوانی کروا دیا کرے تو وہ اچھا سمجھا جائے گا۔چاہے وہ اور کوئی نیک کام نہ کرے۔پھر بعض لوگ ایسے ملیں گے جو حج کو بہت اچھا عمل سمجھتے ہیں۔اگر کوئی حج کر آئے تو وہ سمجھیں گے یہ بہت اچھا آدمی ہے۔بعض طبائع تسبیح کو اچھا سمجھتی ہیں۔تم اپنے ہاتھ میں ایک تسبیح پکڑ لوتو وہ تمہارے متعلق کوئی بُرا خیال دل میں نہیں لائیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ اس شخص پر قربانی کا بہت اثر ہے اس لئے آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ سب قربانیاں باہر نکال کر صفوں میں کھڑی کر دی جائیں۔جب وہ شخص آیا اور اس نے قربانی کے جانوروں کو دیکھا تو بہت متاثر ہوا۔اور اس نے اہلِ مکہ کو جا کر کہا میں نے مسلمانوں کو جا کر دیکھا ہے وہ بے شمار جانور اپنے ساتھ لائے ہیں تا کہ یہاں آکر قربانی کی کریں۔اگر تم نے انہیں کچھ کہا تو تم تباہ ہو جاؤ گے۔اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے متعلق مشرکین مکہ کے دلوں میں جو بغض تھا وہ کم ہو گیا۔اسی طرح تبلیغ میں بھی صرف حوالوں کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مبلغ کو لوگوں کے حالات کا مطالعہ کر کے انکے مطابق تبلیغی کام سرانجام دینا چاہیے۔مگر ہمارے ہاں بھیڑ چال سی پائی جاتی ہے۔نفسیات کے ماہرین نے تجربہ کیا ہے کہ بھیڑیں ایک دوسرے کی نقل کرتی ہیں۔انہوں نے کی ایک گلہ بھیڑوں کا لیا اور ایک جگہ پر ایک رہتی باندھ دی۔اور ان بھیڑوں کو پیچھے سے دھکیلا اور اس رشتی پر سے گزارنا چاہا۔جب پہلی بھیٹر رشی کے پاس پہنچی تو وہ رستی دیکھ کر اس پر سے گو دگئی۔پھر دوسری آئی وہ بھی گو دگئی۔پھر انہوں نے رستی اُتار دی۔لیکن گلہ کی پانچ چھ سو بھیڑ میں باری باری اُس جگہ پہنچ کر گو دتیں۔گویا ان کے آگے رستی بندھی ہوئی ہے۔حالانکہ وہاں رستی نہیں تھی۔صرف پہلی بھیڑ کی نقل میں دوسری بھیڑیں باری باری اُس جگہ سے گو درہی تھیں۔یہیں سے بھیٹر چال کا محاورہ بن گیا ہے۔اگر کسی جماعت میں اس قسم کی بھیٹر چال پیدا ہو جائے تو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ہمارے ہاں بھی بھیڑ چال پائی جاتی ہے۔ذمہ دار کارکن سوچتے نہیں۔وہ غور و فکر نہیں کرتے اور نہ کوئی نیا مسئلہ نکالتے ہیں۔وہ صرف پہلوں کی نقل کرتے چلے جاتے ہیں۔وہ یہ نہیں دیکھتے کہ زمانہ کے حالات متغیر ہو چکے ہیں، زمانہ بدل گیا ہے، تمدن پہلے کی نسبت ترقی کر چکا ہے۔اب