خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 243

$1955 243 33 خطبات محمود جلد نمبر 36 دنیا میں حق اور عدل و انصاف کے ساتھ صداقت کی تبلیغ کرو۔ساتھ جبر کے ساتھ اپنی مزعومہ ہدایت کی تبلیغ کرنے والے ہر گز حق اور عدل کو ملحوظ نہیں رکھ سکتے (فرموده 18 /نومبر 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ 1 اس کے بعد فرمایا۔" اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ پیدا تو ہم نے سارے ہی انسان کئے ہیں مگر سب کے سب انسان اُس صحیح طریق کو اختیار نہیں کرتے جو ہم نے اُن کے لیے تجویز کیا ہے۔مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو صحیح طریق اختیار کرتے ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَ بِهِ يَعْدِلُونَ کہ جو انسان ہم نے پیدا کئے ہیں اُن میں سے ایک گروہ ضرور ایسا ہے جس کے افراد اپنے فرائض کو پہچانتے اور سمجھتے ہیں اور حق کے ذریعہ سے دنیا کو ہدایت دیتے ہیں۔یعنی کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو نام تو ہدایت کا لے کر کھڑ۔