خطبات محمود (جلد 36) — Page 182
$1955 182 28 خطبات محمود جلد نمبر 36 اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرو اور یہ عہد کرو کہ تم اپنی اولاد د راولا کو بھی وقف کرتے چلے جاؤ گے فرموده 14 اکتوبر 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے یا یوں کہو کہ جو کام خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے ذریعہ ہمارے سپرد کیا ہے وہ اتنا بڑا ہے کہ اُس کا تصور کر کے بھی دل کانپ جاتا ہے۔دنیا میں اس وقت دو ارب غیر مسلم پائے جاتے ہیں۔اور ہمارے سپرد یہ کام ہے کہ ان دو ارب غیر مسلموں کو مسلمان بنا دیں۔گزشتہ تیرہ سوسال میں صرف پچاس کروڑ مسلمان ہوئے ہیں۔گویا اس وقت چار غیر مسلم ایک مسلمان کے مقابل پر موجود ہیں۔اس کے معنے یہ ہیں کہ جو کام 1300 سال میں ہمارے آبا ؤ اجداد نے کیا ہے اُس سے چار گنا کام کی ہم سے امید کی گئی ہے۔لیکن اس کے لیے وقت کا لحاظ رکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔ورنہ غیر معین عرصہ میں تو بڑے بڑے کٹھن کام بھی ہو جاتے ہیں۔مثلاً دریاؤں کا پانی ہی جب ایک لمبے عرصہ تک پہاڑوں پر گرتا رہتا ہے تو اس کی وجہ سے بڑی بڑی غاریں بن جاتی ہیں۔