خطبات محمود (جلد 36) — Page 180
$1955 180 خطبات محمود جلد نمبر 36 ہی مولوی نورالحق صاحب انور کا امریکہ سے خط آیا ہے کہ آپ نے تحریک فرمائی تھی کہ سفید لوگوں میں تبلیغ پر زور دیا جائے۔خدا تعالیٰ نے آپ کی اس توجہ کو قبول فرمایا اور اُس نے ہماری مدد فرمائی۔چنانچہ آج میں کینیڈا کے ایک دوست کی بیعت کا خط بھیجتا ہوں۔یہ دوست فوج میں ملازم ہیں اور سفید رنگ کے ہیں۔مولوی نورالحق صاحب نے اس دوست کا فوٹو بھی ساتھ بھیجا ہے۔غرض ان کے امریکہ واپس جانے سے پہلے ہی خدا تعالیٰ نے سفید لوگوں میں تبلیغ کے رستے کھول دیئے ہیں۔اس کو مسلم دوست نے مولوی صاحب کو لکھا ہے کہ میں نے ابھی نماز کو عملی طور پر سیکھنا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ یہ کسی معلم کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے۔مگر آپ ابھی تک مجھ سے ملے نہیں کہ میں آپ سے نماز پڑھنا سیکھوں۔مولوی صاحب نے اُسے لکھا ہے کہ جب آپ کو فوج سے چھٹی ملے تو مجھے اطلاع دیں میں فوراً آ جاؤں گا اور نماز کا طریق آپ کو بتا دوں گا۔سو دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ پہلے تمہارے دل میں اسلام کو قائم کرے اور پھر تمہارے ذریعہ دوسرے لوگوں کے دلوں میں اسلام قائم کرے۔تم اُس وقت تک دم نہ لو جب تک کہ تم میں سے ہر ایک واقف زندگی ہیں ہیں اور واقف زندگی تیار نہ کر لے اور پھر وہ نہیں ہیں واقف زندگی اُس وقت تک دم نہ لیں جب تک کہ وہ آگے ہیں ہیں واقف زندگی تیار نہ کریں۔اسلام کی اشاعت کے لیے ہزاروں بلکہ لاکھوں مبلغوں کی ضرورت ہے۔جب وہ لوگ تقویٰ اور اخلاص سے باہر نکلیں اور اسلام کی اشاعت کریں گے تو ساری دنیا اسلام کو قبول کر لے گی۔اور دنیا سے کینہ ، کپٹ 2 اور شرارت کا بیج دور ہو جائے گا اور امن قائم ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ اس بارہ میں تمہاری مدد فرمائے۔یاد رکھو! چندے تبھی بڑھیں گے جب آدمیوں کی تعداد زیادہ ہو جائے اور آدمیوں کی تعداد بھی زیادہ ہوگی جب واقفین کی تعداد بڑھے اور ان کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگ سلسلہ میں داخل ہوں۔جب زیادہ سے زیادہ لوگ مسلمان ہو جا ئیں گے تو وہ چندے بھی دیں گے اور اس طرح اسلام کی اشاعت کا کام بڑھتا چلا جائے گا اور آخر خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ دن بھی