خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 88 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 88

$1954 88 888 خطبات محمود کر رہے ہیں اور پھر بعض ایسی اندرونی باتیں بھی پیدا ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے یہ نظر آتا ہے کہ شاید جماعت کے لیے کسی نہ کسی شکل میں کوئی ناپسندیدہ بات ظاہر ہو۔ایسے حالات میں مومن کو سب سے زیادہ خدا تعالیٰ کے سامنے جھکنا چاہیے اور اُسی سے دعائیں کرنی چاہیں کیونکہ جو کام انسانی ہاتھ نہیں کر سکتا وہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ کر سکتا ہے۔الہی جماعتیں تو ہمیشہ ہی ایسی شکل میں ترقی کیا کرتی ہیں۔جیسے انسان کا بچہ کسی بھیڑیے یا شیر کی کچھار میں پرورش پاتا ہو۔بیشک شیروں کی کچھار میں انسان کے بچے کا پرورش پانا ایک معجزہ ہوتا ہے لیکن اس سے بھی بڑا معجزہ یہ ہوتا ہے کہ الہی جماعتیں مخالفتوں کے طوفان میں ترقی کر جاتی ہیں۔آج تک کوئی الہی جماعت ایسی قائم نہیں ہوئی جس کو معجزانہ زندگی نہ ملی ہو۔ایک شخص خطرناک بیمار ہوتا ہے اور علاج کے بعد اچھا ہو جاتا ہے۔لیکن ایک خطر ناک بیمار ایسا ہوتا ہے جس کے بچنے کی امید نہیں ہوتی اور طبیب اُس کو لا علاج سمجھ کر جواب دے دیتے ہیں۔وہ صدقہ و خیرات کرتا ہے اور اس صدقہ و خیرات کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا فضل ظاہر ہوتا ہے اور وہ اس بلا ء کو دور کر دیتا ہے اور ڈاکٹر حیران ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اُسے کس طرح معجزانہ زندگی دے دی ہے۔لوگ اس کو حیرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جب وہ اُن کی آنکھوں کے آگے سے گزرتا ہے تو وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ایک بہت بڑا نشان دیکھا ہے۔یہ شخص سخت خطرناک مرض میں گرفتار تھا، طبیب جواب دے چکے تھے لیکن خدا تعالیٰ نے اسے صحت عطا کر دی۔بیشک یہ بھی ایک بڑا نشان ہوتا ہے لیکن اس سے بھی بڑا نشان یہ ہوتا ہے کہ الہی جماعتیں مصائب اور آفات کے طوفانوں میں سے سلامتی کے ساتھ گزر کر اپنی کامیابی کی منزل کو حاصل کر لیتی ہیں کیونکہ مرض ارادہ والی چیز نہیں ہوتی۔کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلاں مرض فلاں شخص کو ارادہ مارنے آئی تھی۔وہ اتفاقی حادثات کا نتیجہ ہوتی ہے لیکن مخالفت ایک ایسی چیز ہے جس کے پیچھے ارادہ ہوتا ہے اور جب کسی چیز کے ساتھ ارادہ ہوتا ہے تو وہ زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے۔مثلاً ایک پتھر کسی بلند جگہ سے انسان کے سر پر گرے تو وہ اُسے مار دے گا یا زخمی کر دے گا لیکن چھت سے یا کسی بلند جگہ سے اس کے گرنے میں دوسرے کی موت کا احتمال کم ہوتا ہے۔یعنی یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ پتھر کسی انسان کے سر ہے ہے۔