خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 71

$1954 71 خطبات محمود وہ کوئی شخص پیچھے ہٹے تو ہے ورنہ ہر احمدی آگے بڑھنے کی کوشش کرے گا۔کیونکہ جب ' اپنی قربانیوں کے نتائج دیکھے گا تو اُس کی ہمت بڑھ جائے گی اور وہ سمجھے گا کہ میرا روپیہ ضائع نہیں ہو رہا۔پس سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ہر شخص کو کھینچ کر تحریک جدید میں شامل کر دیا جائے۔ممکن ہے پھر بھی کوئی شخص رہ جائے وہ دوسرے سال شامل ہو جائے گا۔جب سب کو عادت پڑ جائے گی تو میں سمجھتا ہوں ہما را چندہ اِس قدر بڑھ جائے گا کہ جماعت کے لیے اسلامی ممالک کے لڑکوں کو تعلیم دلانا بھی آسان ہو جائے گا اور غیر اسلامی ملکوں میں تبلیغ کا کام بھی وسیع ہو جائے گا اور خدا تعالیٰ کے فضل غیر مسلموں کو گمراہی اور ضلالت سے بچانے کا سہرا صرف احمدیوں کے سر ہو گا“۔مصلح 11 مارچ 1954 ނ