خطبات محمود (جلد 35) — Page 51
$1954 51 557 Co 6 خطبات محمود مبارک ہیں وہ لوگ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی حفاظت کے لیے اس وقت قربانی کریں اور اس خدمت کو انعام سمجھیں (فرمودہ 5 فروری 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج فروری کے مہینہ کی پانچ تاریخ ہو چکی ہے اور تحریک جدید کے وعدوں کی آخری میعاد 15 فروری ہے۔میں نے 22 جنوری کو تحریک جدید کے متعلق ایک خطبہ بیان کیا تھا اور جماعت کو تحریک کی تھی کہ فروری کا پہلا ہفتہ تحریک جدید کے لیے وقف کیا جائے اور تمام جماعتیں اپنی اپنی جگہ پر تمام افراد سے وعدے لینے کی کوشش کریں کیونکہ اس سال وعدوں کی رفتار بہت کم ہے۔میرا یہ خطبہ جنوری کے آخر میں شائع ہو گیا لیکن مجھے صرف راولپنڈی کی جماعت کی طرف سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہفتہ تحریک جدید کے لیے ایک پروگرام مقرر کیا گیا ہے۔الگ الگ حلقے تجویز کیے گئے ہیں اور چند آدمیوں پر مشتمل ایک وفد بنایا گیا ہے جو جماعت کے تمام افراد تک جائے گا اور اُن سے تحریک جدید کے وعدے لے گا۔