خطبات محمود (جلد 35) — Page 39
$1954 99 39 خطبات محمود دیتے تھے اور تم اپنی ماہوار آمد کا دوسواں حصہ دیتے ہو۔گویا تم اُن کی قربانی کا ہزارواں حصہ قربانی کرتے ہو اور اس قربانی کا تو ہمیں مجلسوں میں اظہار کرنے سے بھی شرم آتی ہے۔بہر حال تحریک کرنا تمہارا فرض ہے۔اگر کوئی شخص اپنی حیثیت سے کم قربانی کرتا ہے تو اس سے انکار کرنا ہمارا حق نہیں۔چاہے کوئی لاکھوں روپے ماہوار آمد والا پانچ روپیہ لکھائے تم لکھ لولیکن اُسے یہ تحریک کرنی چاہیے کہ تمہاری قربانی پہلوں کی قربانی سے کوئی نسبت نہیں رکھتی۔جماعت کے دوستوں سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو سمجھتے ہوئے بچے طور پر اور پورے اخلاص سے اس بات کے لیے زور لگا دیں گے کہ اس سال تحریک جدید کے وعدے پچھلے سال کے وعدوں سے کم نہ رہیں بلکہ ان سے بہت آگے نکل جائیں“۔اح 28 جنوری 1954 1 : صحیح بخارى كتاب الاذان باب مَنْ اَخَفَّ الصَّلَاةَ عِندَ بُكَاءِ الصَّبِيِّ 2 : بخاری کتاب العیدین باب خروج النساء وَالْحُيَّضِ الى المصلى 3 : وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِمَةِ (ال عمران : 56) 4 : إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: 111) 5 : مسلم كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض 6 : بخارى كتاب الرقاق بابُ الْقَصْدِ وَالْمُدَاوَمَةِ عَلَى الْعَمَل 7 : الفرقان : 53