خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 428 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 428

خطبات محمود۔428 $1954 میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خود سنا ہے کہ جب کوئی بادشاہ بہ امیر کسی جگہ جاتا ہے تو اُس کا اردلی بھی ساتھ جاتا ہے۔اُسے اندر جانے کی اجازت طلب کرنی نہیں پڑتی۔مثلاً اگر وائسرائے کسی گورنر کو بلائے تو وہ تو بلاوے پر جائے گا مگر اس کا اردلی گورنر جنرل کے گھر پر بغیر کسی کی دعوت کے جائے گا۔گورنر کی دعوت میں اُس کے محافظ اور خادم شامل ہوں گے۔اس لیے تمہاری حالت کتنی بھی ادنی ہو اگر تم فرشتوں سے تعلقات پیدا کر لو تو وہ جہاں بھی جائیں گے تم اُن کے ساتھ جاؤ گے۔تم اُن کے اردلیوں اور چپڑاسیوں میں شامل ہو جاؤ گے۔اگر وہ لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں جائیں گے تو تم بھی اُن کے ساتھ جاؤ گے۔پس تم اس عظیم الشان طاقت کو سمجھو جسے خدا تعالیٰ نے تمہارے لیے بنایا ہے۔تمہاری کی قوت، روحانیت کے ساتھ وابستہ ہے۔تم اسے مضبوط بنانے کے لیے فرشتوں کے ساتھ زیادہ کی سے زیادہ تعلقات پیدا کرو تا تمہیں لوگوں کے قلوب تک پہنچ حاصل ہو جائے۔اگر تمہیں لوگوں کے قلوب تک پہنچ حاصل ہو جائے تو سارے پر دے دور ہو جائیں گے اور جہاں خدا تعالیٰ کا نور پہنچے گا تم بھی وہاں پہنچ جاؤ گے۔پس تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور جس شوق سے تم یہاں آئے ہو اُسے پورا کرنے کے سامان پیدا کرو۔اس طرح نہ ہو کہ جس طرح کشتی دیکھنے کے لیے کچھ لوگ پہلے آ جاتے ہیں تم بھی یہاں آگئے ہو۔تمہارا یہاں آنے کا مقصد وہی ہے جو اَلسَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ کا مقصد ہوتا ہے۔اور سابق کا اصل مقام یہ ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا مقرب بنے۔پس اپنے پہلے آنے کی لاج رکھتے ہوئے تم اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کا مقرب بناؤ اور دوسروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کرو تا تمہارا یہاں آنا خدا تعالیٰ اور دوسر۔لوگوں کی نظر میں مقبول ہو۔الفضل 9 جنوری 1955ء) 1 : صحیح بخاری كتاب الصلواة باب الصلاة في مسجد الشوق - (مفہوما ) 2 : صحیح بخاری کتاب الدعوات باب فضل ذكر الله عزوجل۔3 : صحیح بخاری کتاب الحج باب الْخُطْبَةِ أَيَّامَ مِنِّي