خطبات محمود (جلد 35) — Page 409
$1954 409 38۔خطبات محمود تحریک جدید کوئی معمولی ادارہ نہیں بلکہ اسلام کے احیاء کی ایک زبردست کوشش ہے جماعت کے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پہلوں سے زیادہ قربانی کرنی چاہیے (فرموده 17 دسمبر 1954ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ ہفتہ مجھے درد گردہ کی تکلیف رہی ہے جس کی وجہ سے میں نماز کے لیے مسجد میں نہیں آسکا۔اب بھی میں بڑی مشکل کے ساتھ یہاں آیا ہوں اور اب کھڑا ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ جسم میں کھڑا ہونے کی طاقت نہیں۔پہلے تو یہی خیال تھا کہ یہ تکلیف در دگردہ کی ہے لیکن بعد میں ڈاکٹروں نے رائے دی ہے کہ یہ دردگردہ نہیں بلکہ ” لمبے گو (Lumbago) تکلیف ہے جسے پنجابی میں چک پڑنا کہتے ہیں۔اس کی وجہ سے کمر سیدھی نہیں ہو سکتی او کھڑا ہونا مشکل معلوم ہوتا ہے۔بہر حال در دگردہ کے خیال سے جو بوجھ طبیعت پر تھا وہ کسی قدر کم ہو گیا ہے۔لیکن ڈر ہے کہ یہ تکلیف زیادہ لمبی نہ ہو جائے۔بعض اوقات یہ تکلیف مہینوں چلی جاتی ہے۔چونکہ اب جلسہ سالانہ قریب آ رہا ہے اس لیے میں کہہ نہیں سکتا کہ اس کی وجہ