خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 395 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 395

$1954 395 خطبات محمود بعض حصے پیش کر سکتے ہیں۔مثلاً اگر کسی کے پاس دو کمرے ہوں تو وہ ایک کمرہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے دے دے، تین کمرے ہیں تو ایک کمرہ مہمانوں کے لیے دے دے اور دو کمرے اپنے پاس رکھ لے یا چار کمرے ہیں تو دو کمرے جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے دے دے اور دو کمرے اپنے لیے رکھ لے۔اگر ہم اس طرح کریں تو مہمانوں کے لیے بہت سی گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔اس دفعہ کارکنوں نے کہا ہے کہ انہیں جلسہ سالانہ کے لیے چارسو کمروں کی ضرورت ہے اور یہ بہت زیادہ مطالبہ ہے۔ربوہ میں ابھی سات آٹھ سو مکانات بنے ہیں۔ان میں سے ڈیڑھ سو مکانات ایسے ہیں جن میں صرف ایک ایک کمرہ ہے۔باقی کچھ مکانات ایسے ہیں جن میں دو چھوٹے چھوٹے کمرے یا ان کے ساتھ ایک باورچی خانہ اور برآمدہ ہے۔ایسی صورت میں وہ کوئی جگہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے نہیں دے سکتے۔باقی ڈیڑھ دوسو مکانات ایسے ہیں جن میں کمروں کی تعداد زیادہ ہے۔لیکن ممکن ہے اُن میں رہنے والے تعیش اور آرام سے رہنے کے عادی ہوں اور اس قسم کی قربانی کرنا ان کے لیے دوبھر ہو۔پھر ایک مشکل اور بھی ہوتی ہے جسے ہم کسی صورت میں نظر انداز نہیں کر سکتے اور وہ یہ کہ جو لوگ مالی لحاظ سے اچھے ہوتے ہیں اُن کے واقف کار اور اُن سے تعلق رکھنے والے جلسہ سالانہ کے موقع پر اُن کے ہاں ٹھہر جاتے ہیں۔اس لیے کہ انہیں وہاں ٹھہرنے میں زیادہ آرام ملتا ہے لیکن باوجود اس کے کہ وہ لوگ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کو اپنے پاس ٹھہرا کر قربانی کرتے ہیں اور اُن کی قربانی اتنی مفید نہیں ہوتی جتنی غرباء کی قربانی مفید ہوتی ہے۔مثلاً وہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے دو کمرے پیش کر دیتے ہیں اور ان میں ایک ایک مہمان یا ایک ایک گھرانہ ٹھہر جاتا ہے۔تو ان کی قربانی کی وجہ سے صرف دو مہمانوں یا دو گھرانوں کو جگہ ملی۔لیکن انہی دو کمروں میں عام لوگوں کی طرح مہمان اکٹھے رہتے تو ایک کمرہ میں عورتوں کو رکھا جاتا اور دوسرے کمرہ میں مرد آرام کر لیتے اور اس طرح بجائے دو آدمیوں یا گھرانوں کے ہیں آدمی ٹھہر جاتے۔گویا جہاں تک قربانی کا سوال ہے انہوں نے اتنی ہی قربانی کی جتنی غرباء نے کی تھی لیکن ان کی قربانی سے دو آدمیوں نے فائدہ اُٹھایا اور ان کی قربانی۔ہیں آدمیوں نے فائدہ اُٹھایا حالانکہ بسا اوقات آسودہ حال لوگوں کی قربانی زیادہ ہوتی