خطبات محمود (جلد 35) — Page 365
$1954 365 خطبات محمود اور احمدیت ایک ہی چیز ہیں۔انہیں الگ الگ نہیں کیا جا سکتا۔پھر خواجہ صاحب نے بڑی ہمت اور قربانی سے کام کیا ہے۔انہوں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا۔اب ہمارے مبلغ اُن لوگوں سے ملتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم خواجہ صاحب سے ملے تھے۔تم بھی انہی سے تعلق رکھتے کی ہو؟ بیشک خواجہ صاحب کو اس کام کے لیے ایک ذریعہ مل گیا تھا لیکن انہوں نے اس کے لیے اپنے بیوی بچوں کو چھوڑا، اپنے وطن کو چھوڑا۔اگر تم بھی باہر نکل جاؤ اور خواجہ صاحب جیسا کام کرو تو لوگ تمہاری بھی قدر کرنے لگ جائیں گے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ تم اپنا مطالعہ وسیع کرو۔بہر حال تحریک جدید کی شہرت پہلے سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے۔اگر ہم اسے بڑھاتے گئے تو آئندہ پانچ چھ سال میں یہ شہرت ہزاروں گنا زیادہ ہو جائے گی۔اگر جماعت چندوں پر قائم رہے تو یقیناً ہمارے مشن زیادہ ہو جائیں گے۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ تحریک جدید کی جو نئی تنظیم کی گئی ہے اس سے کئی بیرونی مشن اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں سوائے انگلینڈ کے کہ وہ سب سے پرانا مشن ہے مگر ابھی تک اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکا۔اس میں ابھی تک بدنظمی پائی جاتی ہے۔باقی یورپین مشن بھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے۔ضرورت صرف یہ ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جائے۔جہاں ان مشنوں میں کام کرنے والوں کا انہماک قابل قدر ہے وہاں یہ بات قابلِ اعتراض ہے کہ وہ چندہ کی اہمیت کو نومسلموں واضح نہیں کرتے اور مالی قربانی پر زور نہیں دیتے۔وہ ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے چندہ کا نام لیا تو شاید یہ لوگ مرتد ہو جائیں۔اگر یہی صورت رہی تو قیامت تک بھی یہ مشن اپنے پاؤں پر کی کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔جس نے آنا ہے وہ بہر حال آئے گا اور جو چندہ کی وجہ سے جانا چاہتا ہے اُسے جانے دو۔ہمیں اُس کا کوئی فائدہ نہیں۔بہر حال یورپ کے مشن ابھی اس قابل نہیں ہوئے کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔حالانکہ اب تک انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جانا چاہیے تھا۔غرض تحریک جدید کے ذریعہ ایک زبردست کام کی بنیا درکھی گئی ہے اور یہ وہ کام ہے جس کے لیے خدا تعالیٰ نے ہمیں کھڑا کیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن کریم میں ایک پیشگوئی ہے کہ ایک