خطبات محمود (جلد 35) — Page 358
$1954 358 خطبات محمود سینکڑوں سال تک اٹالین خاندان یونان پر حکمران رہے۔قیصر جس کی اسلام سے جنگ ہوئی اٹالین نسل سے ہی تھا۔اس سے پہلے یونانی تہذیب الگ تھی لیکن بعد میں اٹلی کے اثر کے بچے آ گئی۔غرض یورپ کی تین بڑی بڑی نسلوں میں سے دو نسلوں کی طرف ابھی ہم نے توجہ کی ہے۔اگر چہ ان میں سے بھی ایک نسل کی طرف ہماری توجہ نامکمل سی ہے اور وہ اٹالین نسل ہے۔اٹلی بھی خالی پڑا ہے، فرانس بھی خالی پڑا ہے صرف سپین میں ہمارا ایک مبلغ ہے۔جرمن نسل سے جو ممالک ہیں ان میں سوئٹزر لینڈ، جرمنی، ہالینڈ اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔انگلینڈ کی نسل بھی زیادہ تر ناروے سے آئی ہے جو جرمن نسل سے تعلق رکھتا ہے۔اور پھر خدائی تصرف کے ماتحت انگلستان کا موجودہ حکمران خاندان بھی جرمن نسل۔سے ہے۔بیلجیئم کا نصف حصہ جرمنی کے زیر اثر ہے اور نصف حصہ فرانسیسی نسل کے زیر اثر ہے۔بہر حال جب تحریک جدید شروع ہوئی تو یورپ میں ہمارا صرف ایک مشن تھا جو انگلستان میں تھا لیکن تحریک جدید کے ذریعہ اب سپین، ہالینڈ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں بھی مشن قائم ہوا ہو گئے ہیں۔ہالینڈ میں مسجد بھی تعمیر ہو رہی ہے۔بعد میں جرمنی میں بھی مسجد تعمیر کی جائے گی۔جرمنی میں جو نسل آباد ہے وہی نسل سوئٹزر لینڈ کے ایک حصہ میں بھی آباد ہے اور زیادہ تر احمدی اس حصہ میں ہو رہے ہیں۔سو اگر تحریک جدید کے کام کو دیکھا جائے تو تبلیغ کا کام اب پہلے سے پانچ گنا بڑھ گیا ہے۔اگر ہم تین مشن اور کھولیں تو کم از کم دو تہذیبوں کے ممالک میں ہمارے مشن قائم ہو جائیں گے۔سلاو (SLAV) نسل روسی اثر کے نیچے ہے اور فی الحال وہاں مشن قائم کرنا مشکل کام ہے۔امریکہ میں ہمارا مشن تحریک جدید کے شروع ہونے سے پہلے کا ہے لیکن تبلیغی کام اور وسیع ہو گیا ہے۔پہلے صرف ایک جگہ پر مشن قائم تھا اور وہ بھی نہایت محدود حالت میں تھا۔جماعت تو کسی زمانہ میں موجودہ جماعت سے بھی کئی گنا زیادہ تھی لیکن وہ زیادہ منظم نہیں تھی۔چندہ نہیں دیتی تھی اور اپنا بوجھ خود اُٹھانے کے قابل نہیں تھی۔اب چار جگہوں پر ہمارے مشن ہیں اور ان میں پاکستانی مبلغ کام کر رہے ہیں۔پھر کئی جگہوں پر بعض مقامی لوگ تبلیغ رہے ہیں اور ان میں سے بعض لوگ خوب جوشیلے ہیں جن کے اخلاص اور جوش کو