خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 310 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 310

$1954 310 خطبات محمود ہنوز دلی دور است اُس رات بادشاہ کی مہم سے واپسی کی خوشی میں ولی عہد اور شہر کے رؤساء نے ایک جشن کیا اور شہر سے باہر جو عمل تھا اور جہاں بادشاہ مقیم تھا وہاں ایک محفلِ رقص و سرود منعقد کی۔یہ محفل محل کی چھت پر منعقد کی گئی۔اتفاقاً چھت کمزور تھی اور خوشی میں ہجوم بہت زیادہ جمع ہو گیا تھا۔اچانک چھت گر پڑی اور بادشاہ اُس چھت کے نیچے دب کر مر گیا۔صبح بجائے اس کے کہ بادشاہ شہر میں داخل ہوتا اور حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کو سزا دیتا وہ خود اس جہان سے رخصت ہو گیا۔حضرت نظام الدین صاحب اولیاء نے مریدوں کو بلایا اور کہا میں نہیں کہتا تھا کہ ابھی دتی دور ہے تم خوانخواہ گھبرا رہے تھے۔1 پس ہمارا خدا ایسی طاقت رکھتا ہے کہ وہ تمام برسر اقتدار لوگوں کو جو سمجھتے ہیں کہ ہم جو چاہیں کر لیں راہِ راست پر لے آئے۔اُن کی جانیں، اُن کی طاقت اور اُن کے جتھے سب اس کے قبضہ قدرت میں ہیں۔پس تم دعائیں کرو کہ وہ خدا جس نے پاکستان بنایا ہے ایسے طاقتور لوگوں کو جو دانستہ یا نادانستہ اس ملک سے غداری کر رہے ہیں یا اس کی ترقی کی راہوں کو مسدود کر رہے ہیں راہ راست پر لائے۔اور اگر وہ راہ راست پر نہ آئیں تو ان کو آپس میں لڑوا دے اور پاکستان کو کمزور ہونے سے بچالے تا کہ مسلمان ہر قسم کے فتنہ سے محفوظ رہیں۔پس آئندہ چند دنوں میں چونکہ ایک اہم سوال ملک اور قوم کے سامنے آ رہا ہے اور اس میں مسلمانوں کے لیے برکت یا عذاب کا فیصلہ ہونے والا ہے اس لیے تم دعائیں کرو کہ اس فیصلہ میں مسلمانوں کے لیے برکت اور بھلائی کی صورت پیدا ہو۔(الفضل 26 /اکتوبر 1954ء ) 1 : فرهنگ آصفیه مرتبه سید احمد دہلوی جلد سوم ، چہارم صفحہ 738لا ہور 1901ء