خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 90 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 90

$1954 90 خطبات محمود مصائب اور تکالیف آتی ہیں۔اس لیے ممکن ہے انہوں نے اس قسم کی باتیں تاریخ میں داخل کر دی ہوں لیکن ہم کہیں گے اچھا! اگر یہ یہودیوں کا خیال تھا کہ انبیاء کی جماعتوں پر مصائب آتے ہیں اور انہوں نے تاریخ میں اس قسم کی باتیں شامل کر دی ہیں تو حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں تو یہودی موجود نہیں تھے کہ انہوں نے اس قسم کی باتیں تاریخ میں شامل کر دی ہوں۔پھر تم کہہ سکتے ہو کہ حضرت نوح علیہ السلام کی تاریخ بھی یہودیوں نے لکھی ہے اس لیے ممکن ہے کہ انہوں نے اس قسم کی باتیں شامل کر دی ہوں۔ہم اس بات کو بھی تسلیم کر لیتے ہیں لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کو تو یہودی مانتے ہی نہیں تھے۔ان کی تاریخ میں بھی یہ ذکر آتا ہے کہ ان پر اور ان کی قوم پر ہر قسم کے مصائب آئے ، ان کو تو یہ بیان کرنا چاہیے تھا کہ عیسی علیہ السلام کی بہت عزت ہوئی تھی۔پھر عیسی علیہ السلام کو بھی جانے دو، مکہ والوں پر یہود کا کیا اثر تھا۔پھر مکہ والوں کے متعلق بھی یہ کہہ سکتے ہو کہ وہ سامی النسل تھے، ان پر یہود کا کی اثر تھا۔زرتشت علیہ السلام ایران میں مبعوث ہوئے تھے ان کے متعلق بھی یہ روایت پائی جاتی ہے کہ ان پر اور ان کی قوم پر سخت مصائب آئے۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں ان کی۔مصائب سے نکالا اور انہیں ترقی بخشی۔پھر تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ ایران کا علاقہ عرب کے قریب تھا۔وہ لوگ عربوں اور یہودیوں سے متاثر تھے اس لیے انہوں نے اپنی تاریخ میں اس قسم کی باتیں لکھ دی ہیں۔لیکن ہندوستان کا ملک تو ان سے بہت دور تھا۔پھر بھی ان کے انبیاء کے متعلق اس قسم کی روایات ملتی ہیں۔حضرت رام چندر بھی اوتار تھے۔ان کی ساری زندگی بن باس میں ہی گزر گئی۔حضرت کرشن اوتار تھے ، ان کے زمانہ میں بھی لڑائیاں ہوتی رہیں اور انہی لڑائیوں میں ان کی ساری زندگی گزر گئی۔غرض ہر قوم جس میں کسی شخص کی آمد پر ایمان کا اظہار کیا گیا تھا یا انہوں نے کسی سے عقیدت کا اظہار کیا ہے ان سے ایک ہی قسم کا سلوک ہوا کی ہے اور یہ ایسی شہادت ہے جس میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہوا۔بعض باتوں میں اختلاف بھی ہو جاتا ہے لیکن اس بات میں اختلاف نہیں ہوا کہ ان کو اور ان کی قوموں کو تکالیف دی گئیں۔حضرت نوح، ابراہیم ، موسی ، عیسی ، زرتشت ، کرشن ، رام چندر ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیموں میں فرق نظر آتا ہے۔پھر کوئی نبی کسی قوم میں پیدا ہوا اور کوئی کسی قوم میں