خطبات محمود (جلد 34) — Page 324
$1953 324 خطبات محمود گا میں تمہاری شکلیں نہیں دیکھنا چاہتا۔گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد اُس کی بیوی بچوں کو خیال آتا کہ اُسے بھوک لگی ہوگی ، اُس نے روٹی نہیں کھائی ، وہ سوئے گا کہاں۔تو وہ وفد کی صورت میں اس کے پاس جاتے اور اُسے منا کر ساتھ لے آتے۔اس طرح اُسے عادت پڑ گئی تھی۔وہ اکثر روٹھ جاتا اور گھر والے اُسے منا لاتے۔ایک مدت کے بعد جب اس کے بچے جوان ہو گئے وہ اپنی بیوی اور بچوں کی سے لڑا۔بچوں نے کہا روز روز کی لڑائی اور پھر منانا درست نہیں۔انہوں نے والدہ سے کہا اگر یہ روٹھ کر جاتا ہے تو جانے دو آج ہم نے منانا نہیں۔چنانچہ انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ ہم باپ کو منانے کے لیے نہیں جائیں گے اور ماں کو بھی منوالیا کہ وہ اُسے منانے نہیں جائے گئی۔دھوبی نے حسب عادت ہے کچھ دیر انتظار کیا۔لیکن اُسے منانے کے لیے کوئی نہ آیا۔اُس کی ہمت ختم ہو گئی۔اس کا دل چاہتا تھا تی کہ میں گھر جاؤں لیکن بلانے کے لیے کوئی نہ آیا۔آخر اس نے اپنا بیل کھلا چھوڑ دیا اور خود اُس کی کی دم پکڑ لی۔دھوبی کا بیل ہمیشہ گھر کی طرف ہی جاتا ہے۔اُس نے دُم پکڑ کر چلنا شروع کر دیا اور ساتھ ساتھ کہتا جاتا تھا جانے بھی دو میں گھر جانا نہیں چاہتا۔مجھے زبردستی کیوں گھر لے جاتے ہو۔یہی حالت اس قسم کے انسان کی ہوتی ہے۔چوری کا وہ خود شائق ہوتا ہے لیکن وہ چاہتا ہے کہ دو چار آدمیوں کا نام لے کر وہ مجرم کروں۔وہ بجائے سیدھی طرح جھوٹ بولنے کے دس ہیں آدمیوں کا نام لے دیتا ہے کہ وہ بھی جھوٹ بولتے ہیں تا کہ اُس کا مُجرم قابل گرفت نہ رہے۔کوئی شخص ظلم کا شائق ہوتا ہے لیکن خود ڈرپوک اور منافق ہوتا ہے۔وہ ڈرتا ہے کہ اگر میں نے ظلم کیا تو نظام میرے خلاف کا رروائی کرے گا۔اِس لیے وہ دس ہیں آدمیوں کو بد نام کرتا ہے اور کہتا ہے ہے فلاں ظلم کرتا ہے فلاں ظلم کرتا ہے۔ایسا شخص غیر مہذب ہوتا ہے۔کیونکہ وہ خود تو ظالم ہے ہی لیکن وہ اپنے غیر کو بھی ظالم بنانے کی کوشش کرتا ہے۔اسی طرح وہ تہذیب کے دائرے سے نکل جاتا ہے اور اصلاح کے امکان کو کم کر لیتا ہے۔مہذب آدمی نزلہ کو چھپاتا ہے اور غیر مہذب مجلس میں بیٹھ جاتا ہے۔اُس کا نزلہ بہ رہا ہوتا ہے اور مکھیاں اُس پر بیٹھی ہوتی ہیں۔گویا اپنے نقص کو چھپانا تہذیب ہے اور اسے ظاہر کرنا عدم تہذیب ہے۔پس گناہ سرزد ہو بھی تو اُسے پوشیدہ رکھو۔جب مجلس میں تم کہتے ہو کہ ہمیں سینما دیکھنے سے روکا جاتا ہے لیکن فلاں شخص سینما دیکھتا ہے اُسے کوئی کچھ نہیں کہتا۔تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں