خطبات محمود (جلد 34) — Page 249
$1953 249 30 خطبات محمود اپنی نمازوں کو اس طرح سنوار کر ادا کرو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہاری تائید میں نشان ظاہر ہونے لگیں (فرموده 28 اگست 1953 ء بمقام کراچی) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔وو ” سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا اس امر پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہماری جماعت کو یہاں ایک مسجد بنانے کی توفیق عطاء فرمائی ہے۔خصوصاً جب کہ پہلے بھی جماعت ایک وسیع ہال بنا چکی ہے۔جس میں نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔گو وہ ہال کراچی کی ضروریات کے لحاظ سے کافی نہیں۔بہر حال اب اللہ تعالیٰ نے جماعت کو یہاں بھی ایک مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ آیا سرکاری طور پر اس جگہ پر مسجد بنانے کی اجازت ہے یا نہیں لیکن آج ہی ہے مجھے جماعت کی طرف سے ایک چٹھی ملی تھی کہ اس مسجد کا کوئی نام رکھ دیا جائے۔مسجد کا نام تو مسجد ہی ہے۔یہی نام اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے۔باقی محلوں کے لحاظ سے اور شہروں کے لحاظ سے بعض دفعہ مساجد کے نام بھی رکھ دیئے جاتے ہیں۔اس کے لحاظ سے اگر اس مسجد کا بھی کوئی نام رکھ لیا جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس کا نام ”مسجد کراچی رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔کیونکہ ابھی جماعت نے بڑھنا