خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 11

$1953 11 2 خطبات محمود نئے سال میں نئے ارادے، نئی کوشش اور نئی تدبیروں کے ساتھ اپنے پروگرام پر عمل کرو فرموده 9 جنوری 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" ” میں جمعہ کے لیے تو آ گیا ہوں۔لیکن دو دن سے میری لات میں درد شروع ہو گیا ہے۔میں ایک گھٹنے پر نی کیپ (Knee cap) باندھ کر مسجد میں آیا ہوں۔ورنہ مجھ سے ٹھیک طرح نماز نہیں پڑھی جاتی اور میرے لیے سجدہ کرنا مشکل ہے۔بہر حال چونکہ نیا سال شروع ہوا تھا اور اسے ہمیں نئے تھے عزم ، نئے ارادے، نئی کوشش اور نئی تدبیروں کے ساتھ شروع کرنا چاہیے اس لیے میں مسجد میں آگیا ہوں۔ہم نے اپنی زندگی میں بہت سے پروگرام بنائے۔اور شاید ان میں سے بہت سے توڑے اور بہت سوں میں کامیاب ہوئے۔لیکن اگر ہم غور سے اپنے پروگراموں پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کی کہ جہاں تک ہنگامی کاموں کا سوال ہے ہم ان میں کامیاب رہے ہیں۔لیکن مستقل پروگراموں میں جہاں تک قومی پروگراموں کا سوال ہے اس میں تو ہم کامیاب رہے ہیں یعنی ہمیں ایک کے بعد دوسرا آدمی کام سنبھالنے والا ملتا رہا۔لیکن جہاں تک انفرادی سوال ہے ہم میں استقلال کی روح نہیں پائی گئی۔یعنی کئی نوجوان ایسے آئے جنہوں نے چند سال کام کیا اور گر گئے۔کئی نوجوان ایسے آئے