خطبات محمود (جلد 34) — Page 172
$1953 172 23 23 خطبات محمود بیرونی ممالک میں مساجد کی تعمیر اسلام کی تبلیغ کا ایک نہایت مؤثر اور کامیاب ذریعہ ہے (فرمودہ 10 جولائی 1953ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں جب زکوۃ کے احکام نازل ہوئے تو آپ نے ایک وہ کے پاس جو مالدار تھا اپنا نمائندہ روانہ کیا تا کہ وہ اس سے زکوۃ وصول کرے۔جب و نمائندہ اُس شخص کے پاس پہنچا تو بجائے اس کے کہ وہ زکوۃ ادا کرتا اُس نے کہا کیا ہمارے اپنے خرچ تھوڑے ہوتے ہیں؟ ہم پر اتنے بوجھ پڑے ہوئے ہیں اور یہ اٹھتے ہیں تو کہتے ہیں چندہ کی دے دو، زکوۃ دے دو۔ان کو چندے اور زکوۃ لینے کی ہی پڑی رہتی ہے اور ہمارے بوجھ اور ذمہ داریوں کا خیال نہیں ہوتا۔جب رسول کریم ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا کہ آئندہ اس کی شخص سے زکوۃ وصول نہ کی جائے۔اس شخص کے دل میں ایک حد تک ایمان پایا جاتا تھا۔کہنے کو تو ہے اُس نے یہ بات کہہ دی لیکن چونکہ اس کے دل میں ایمان تھا۔بعد میں اُسے خیال پیدا ہوا کہ میں نے غلطی کی ہے اور خدا تعالیٰ کا حق میں نے ادا نہیں کیا۔چنانچہ وہ جلدی جلدی رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اور اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله! مجھ سے غلطی ہو گئی تھی ، میں زکوۃ لایا ہوں۔