خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 110 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 110

110 $1953 16 خطبات محمود رمضان کے مبارک ایام سے فائدہ اٹھاؤ اور خدا تعالیٰ کے آگے گریہ وزاری کروتا اس کی مدد اور نصرت تمہیں حاصل ہو فرموده 22 مئی 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اورسورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" ” آج کل رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ ان ایام میں خصوصیت کے ساتھ دعائیں قبول فرماتا ہے۔پس میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ تو تھی ہمیشہ اس بیرونی امداد کے محتاج ہیں۔ایک کمزور انسان ہر وقت بیرونی امداد کا محتاج ہوتا ہے۔ایک کی طاقت رکھنے والا انسان اپنے مخالف کو نیچے گرانے کی طاقت رکھتا ہے۔بلکہ یقین رکھتا ہے کہ وہ اُسے گر اسکتا ہے اور اس وجہ سے وہ کسی مددگار کو نہیں بلاتا۔لیکن ایک کمزور انسان جب اُس پر کوئی طاقتور ہستی حملہ کرے یا وہ کسی جتھا میں گھر جائے تو اُس وقت اُس کے لیے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ اگر اُس کا کوئی دوست قریب ہے تو اُسے مدد کے لیے آواز دے۔اور اگر کوئی دوست قریب نہیں تو بغیر کی کسی تعیین کے آواز دے کہ اگر کوئی خدا تعالیٰ کا بندہ اپنے اندر انصاف اور رحم کا مادہ رکھتا ہے تو وہ اس کی ہے مدد کے لیے آئے۔