خطبات محمود (جلد 34) — Page 1
$1953 1 1 خطبات محمود نئے سال کے متعلق اہم ہدایات فرموده 2 جنوری 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔آج 1953ء کا پہلا جمعہ ہے۔1952ء جماعت احمدیہ کی تاریخ کے اہم سالوں میں سے ایک ہے جس میں جماعت نے مظلومیت کا کمال نمونہ دکھایا اور اس کے مخالفوں نے خصوصاً احراریوں نے ظلم کا کمال نمونہ دکھایا۔مگر وہ سال بھی گزر گیا۔مظالم کی بہت سی روئیں جو اٹھی تھیں وہ بھی گزر گئیں۔مظلومیت کی جو حالت جماعت پر آئی تھی وہ بھی گزرگئی۔جماعت احمدیہ بھی دنیا میں اُسی طرح موجود ہے جس طرح پہلے موجود تھی۔احرار کا گروہ بھی کسی نہ کسی شکل میں دنیا میں موجود ہے۔لیکن اب نہ تو احرار کی وہ حالت ہے جس حالت میں وہ 1952ء کے وسط میں تھے یعنی ان کی طاقت مختلف لحاظ سے گر چکی ہے اور نہ احمدی اُس حالت میں ہیں جو 1952 ء کے وسط میں ان کی تھی۔ان کی طاقت کئی لحاظ سے بڑھ چکی ہے۔پس 1952 ء کا سال جماعت احمدیہ کے لیے مظالم کا سال تھا۔1952ء کا سال جماعت احمدیہ کے لیے تختیوں کا سال تھا۔لیکن خدا تعالیٰ کے فضل بھی ہم نے 1952ء میں جس طرح دیکھے ہیں وہ دوسری قوموں کو نصیب نہیں ہوئے۔وسط 1952ء میں جماعت احمدیہ پر ایسا زمانہ بھی آیا جب عام طور پر یہ سمجھ لیا گیا کہ یہ جماعت جلد ختم کر دی جائے گئی۔اس مسجد میں اور اسی جگہ کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ پڑھتے ہو۔