خطبات محمود (جلد 34) — Page 106
$1953 106 خطبات محمود ہم جب خدا تعالیٰ کے لیے یہ الفاظ استعمال کرتے ہیں تو اس کے معنے اور ہوتے ہیں اور جب اپنے لیے استعمال کرتے ہیں تو اس کے معنی اور ہوتے ہیں۔ہمارے نزدیک جو غیر محدود ہے۔خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ محدود ہے اور اُس کے نزدیک جو محدود لیکن وسیع ہے ہمارے ذہن بھی اُس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔مثلاً خدا تعالیٰ نے یہ دنیا محدود بنائی ہے اور خدا تعالیٰ خود اس دنیا کے محدود ہونے کی پر زور دیتا ہے۔لیکن ہمارے لئے یہ غیر محدود ہے۔دنیا کی وسعت کا اندازہ اب سولہ ہزار روشنی کے سالوں تک پہنچ گیا ہے۔اور ابھی تک لوگ کہتے ہیں ہمیں کچھ پتا نہیں لگتا کہ دنیا کتنی وسیع ہے۔شاید تمہاری سمجھ میں یہ بات نہ آتی ہو۔روشنی کی رفتار فی منٹ ایک لاکھ اسی ہزار میل ہوتی ہے۔جن چیزوں کی لمبائی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انہیں ہم میلوں سے نہ ناپ سکیں۔اُن کا اندازہ اس طرح لگاتے ہیں کہ یہ روشنی کے اتنے سال لمبی ہیں۔مثلاً اگر ہم کہتے ہیں کہ فلاں چیز روشنی کے ایک گھنٹہ جتنی لمبی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ 60x180000 میل لمبی ہے۔اور اگر ہم کہتے ہیں کہ فلاں چیز کی لمبائی روشنی کے ایک سال کے برابر ہے۔تو اس کے معنی ہیں 365x24x60x180000 گویا جس چیز کی لمبائی اربوں کھربوں اور پدموں سے آگے گزر جائے۔تو اُسے روشنی کے سالوں سے ناپتے ہیں۔اس وقت تک دنیا کی لمبائی 16000 روشنی کے سالوں کے برابر دریافت ہو چکی ہے۔اس کا اگر حساب لگانا شروع کر دیں تو تعداد ار ہوں اور کھر بوں اور پدموں سے گزر کر اس حد تک گزر جائے گی کہ ہم صبح سے ی شام تک اس کی گنتی کو پورانہیں بیان کرسکیں گے۔بہر حال ماہرین کہتے ہیں کہ دنیا کی لمبائی 16000 روشنی کے سالوں کی حد تک دریافت ہو چکی ہے۔اور ابھی اس کی لمبائی باقی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں ربڑ کی طرح لچک پائی جاتی ہے۔جس طرح ربڑ کو کھینچنے سے اُس کی لمبائی بڑھ جاتی ہے اس طرح دنیا کی لمبائی بھی بڑھ رہی ہے۔بہر حال خدا تعالیٰ کے نزدیک جو محدود ہے وہ ہمارے نزدیک ی غیر محدود ہے۔ہم اُس کی نہ لمبائی کا اندازہ لگا سکتے اور نہ گہرائی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔پھر دنیا کو جانے دو۔ایک ذرہ کو لے لو۔اس کی وسعت کا اندازہ بھی ہم نہیں لگا سکتے۔اب پانی کے قطرہ کے متعلق تحقیقات ہو رہی ہے۔ہائیڈ روجن بم پانی سے ہی بنا ہے۔گویا حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک ہم قطرہ کی حقیقت کو بھی نہیں سمجھ سکتے تھے۔اب لوگوں نے تحقیقات کر کے اس سے ہائیڈ روجن بم ایجاد کر لیا ہے۔پس خدا تعالیٰ کے لیے جو محدود ہے وہ ہمارے لیے غیر محدود۔