خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 346

1952 346 (39) خطبات محمود قحط اور مصائب کے دنوں میں جو دین کی خاطر قربانی کرتے ہیں وہی خدا تعالیٰ کے محبوب ہوتے ہیں تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے۔جب تک قوم زندہ رہے گی یہ اس کے ساتھ وابستہ رہے گا فرموده 5 دسمبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ جمعہ تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی جماعت کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی تھی کہ تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے۔جب تک قوم زندہ رہے گی یہ ادارہ قوم کے ساتھ وابستہ رہے گا۔اور جب افراد میں زندگی منتقل ہو جائے گی یعنی جماعت کے کچھ افراد مُردہ ہو جائیں گے اور کچھ زندہ رہیں گے تو یہ ادارہ زندہ افراد کے ساتھ وابستہ ہو جائے گا۔اسلام کی گزشتہ تاریخ میں جہاں مسلمانوں سے بعض بڑی بڑی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں وہاں ایک اہم ترین غلطی اُن سے یہ ہوئی کہ تبلیغ کو انفرادی فرض سمجھ لیا تی گیا۔بے شک مسلمانوں میں مبلغ رہے۔گزشتہ صدیاں تو الگ رہیں قریب کے زمانہ تک بھی مسلمانوں میں مبلغ رہے بلکہ اس زمانہ تک رہے جس کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ اس میں اسلام مٹ گیا اور مسلمانوں پر موت طاری ہو گئی اس میں بھی خدا تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے تھے جو زندہ