خطبات محمود (جلد 33) — Page 289
1952 289 (33) خطبات محمود ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے ہمارے تمام کاموں کی بنیاد مذہب اور روحانیت پر ہے (فرموده 10 اکتوبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ڈیڑھ ماہ سے مجھے حرارت ہے اور اس حرارت کی حالت میں ہی میں جمعہ پڑھانے آجا تا تی رہا ہوں۔لیکن کچھ دنوں سے مجھے نزلہ کی شکایت ہے جس کا گلے پر بھی اثر ہے اور جیسا کہ میری کی آواز سے ظاہر ہے میں اچھی طرح بول نہیں سکتا۔لیکن چونکہ آج تکلیف میں افاقہ ہے اس لئے میں نے خیال کیا کہ جمعہ خود ہی پڑھا آؤں۔ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور ہمارے تمام کاموں کی بنیاد مذہب اور روحانیت پر ہے۔میں کچھ عرصہ سے جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ وہ اس جماعت کی غرض وغایت کو سمجھیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہر شخص سو فیصدی مکمل ہو جائے۔سو فیصدی مکمل تو صحابہ کی جماعت بھی نہیں تھی۔آخر انسانوں میں تفاوت ہوتا ہی ہے۔کوئی انسان بڑا ہوتا چ ہے اور کوئی چھوٹا۔کچھ لوگ آگے نکل جاتے ہیں اور کچھ دوڑنے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن انہیں آگے نکلنے کی توفیق نہیں ملتی۔پھر کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوڑ بھی نہیں سکتے۔وہ جلدی جلدی چلتے ہیں۔اور پھر کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو چل بھی نہیں سکتے لیکن ان میں حرکت کرنے کی خواہش ہوتی ہے اس لئے وہ گھسٹتے ہیں۔لیکن بہر حال سب کے اندر کچھ نہ کچھ حرکت 09۔