خطبات محمود (جلد 33) — Page 283
1952 283 (32) خطبات محمود اگر کسی مذہب پر عمل کرنے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نہیں ملتا تو وہ مذہب محض نام کا مذہب ہے عبادت محسن ظنی ، اطاعت، دین کے لئے قربانی کا جذبہ نماز اور روزہ وہ ذرائع ہیں جن سے خدا تعالیٰ ملتا ہے (فرمودہ 26 ستمبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مذہب جس کے پیچھے دنیا کا اکثر حصہ فریفتہ ہے اور جس کے نام سے اور جس کی خاطر ہر سال ہزاروں اور لاکھوں بے گناہوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، ہزاروں اور لاکھوں بے قصوروں پر ظلم کیا جاتا ہے اور ہزاروں اور لاکھوں مستحقین امداد کو امداد سے محروم کیا جاتا ہے وہ اپنے اندر در حقیقت ایک ہی خصوصیت رکھتا ہے۔اور وہ خصوصیت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اور بندہ کے درمیان کی تعلق پیدا کیا جائے۔دنیا میں کئی قسم کی نیکیاں پائی جاتی ہیں۔لیکن اگر مذہب نہ بھی ہو تو بھی لوگ وہ کام کرتے ہیں اور دوسروں سے کرواتے ہیں۔مثلاً ماں باپ سے محبت کرنا ہے۔ایک دہریہ بھی اپنے ماں باپ سے محبت کرتا ہے۔ایک فلسفی بھی ماں باپ سے محبت رکھتا ہے۔ایک حریص اور لالچی انسان جو دوسروں کا مال لوٹ کر اپنا گھر بھرنا چاہتا ہے وہ بھی جب ماں باپ کے کی