خطبات محمود (جلد 33) — Page 189
1952 189 خطبات محمود بعد ایک دوسرے پر حملہ کرنے لگے۔پادری نے کہا اب ایک شیر منگوائیے اور اسے ان کتوں پر چی چھوڑ دیجئے۔چنانچہ شیر منگوایا گیا اور کتوں پر چھوڑ دیا گیا تو دونوں گتے اپنی پیٹھ جوڑ کر اُس کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے۔اس پادری نے کہا جو حالت ان کتوں کی ہے وہی حالت مسلمانوں کی ہے۔آپ کو خبر مل رہی ہے کہ ( حضرت ) علی اور ( حضرت ) معاویہؓ آپس میں لڑ رہے ہیں۔لیکن اُن کی لڑائی ذاتی ہے۔جب اسلام پر مصیبت آئی تو دونوں اکٹھے ہو جائیں گے۔اگر جانور مصیبت کے وقت اپنا اختلاف بھول جاتے ہیں تو مسلمان جو ایک زندہ قوم ہے آپ کے حملہ ہونے پر کیوں نہ اکٹھا ہو جائیں گے۔روم کے بادشاہ نے اس پادری کی بات پر زیادہ توجہ نہ دی اور مسلمانوں پر حملہ کرنے کی تیاری شروع کر دی۔جب معاویہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت علی اور ان کی آپس کی لڑائی کو دیکھ کر بادشاہ روم ان پر حملہ کرنا چاہتا ہے اور اس تفرقہ سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو چونکہ سب سے پہلے معاویہ کا علاقہ ہی آتا تھا انہوں نے اپنا ایک ایچی بادشاہ روم کے پاس بھیجا اور کہا میں نے سنا ہے کہ تمہارا مسلمانوں پر حملہ کرنے کا ارادہ ہے۔لیکن یاد رکھو کہ اگر تم نے اسلامی ممالک پر حملہ کیا تو سب سے پہلا جرنیل جو حضرت علی کی طرف سے تمہاری فوجوں کے مقابلہ میں آئے گا وہ میں ہوں گا۔3 حضرت معاویہؓ نے یہ نہیں کہا کہ سب سے پہلے میں تم سے لڑوں گا بلکہ یہ کہا کہ لڑیں گے تجھ سے حضرت علی ہی لیکن میں علی کا جرنیل ہونے کی حیثیت سے تم سے لڑوں گا اور سب سے پہلے میں تمہارے مقابلہ میں آؤں گا۔یعنی ہمیں کی اُس وقت ساری رقابت بھول جائے گی اور ہم اکٹھے ہو کر تمہارا مقابلہ کریں گے۔بادشاہ روم کو نی جب یہ خبر پہنچی تو اس نے اسلامی ممالک پر حملہ کرنے کا ارادہ ترک کر دیا اور مسلمانوں کا یہ ضعف بھی اُن کی شوکت کا موجب ہوا۔اگر مسلمانوں میں تفرقہ نہ ہوتا تو یہ شوکت ظاہر نہ ہوتی اور کسی کو یہ معلوم نہ ہوسکتا کہ مسلمانوں پر جوانی کا وقت ہے۔اس وقت ان کا تفرقہ اور ضعف بھی ان کی طاقت کا موجب ہے۔یہ دن اسلام کی اُٹھان کے ہیں۔اس وقت جو چیز بھی آئے گی مسلمانوں کی طاقت کا موجب ہوگی۔جب انسانی معدہ اچھا ہوتا ہے تو وہ چنے کھاتا ہے تو ہضم ہو جاتے ہیں ، وہ ماش کھاتا ہے تو ہضم ہو جاتے ہیں، وہ گوشت کھاتا ہے تو ہضم ہو جاتا ہے، وہ روٹی کھا تاج ہے تو ہضم ہو جاتی ہے۔غرض ہر چیز جو وہ کھاتا ہے اُس کے اندر طاقت پیدا کرتی ہے۔لیکن جب انسانی معدہ خراب ہو تو وہ پلاؤ کھائے گا تب بھی بیمار ہو جائے گا ، وہ مرغ کھائے گا تب بھی بیمار