خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 151 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 151

1952 151 (17) خطبات محمود اگر ہم کوشش کریں تو ہما را چندہ بہت بڑھ سکتا ہے اور ہمارا بار آسانی سے دُور ہوسکتا ہے (فرمودہ 23 مئی 1952ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج سائبان تو نظر آتے ہیں لیکن اب تک اس امر پر غور نہیں کیا گیا کہ مسجد کی عمارت اور سائبانوں کو کس طرح بچایا جائے۔غالبا یہ تیسرا ہفتہ ہے جب میرے سامنے نظارت تعلیم و تربیت کی نے ایک تجویز پیش کی تھی لیکن آج بھی سائبان لگا دیئے گئے ہیں، رستے دیوار کے ساتھ باندھے ہیں ، ہوائیں آرہی ہیں اور سائبان اُڑ رہے ہیں۔گزشتہ ہفتہ نظارت نے رپورٹ کی ہے کہ تین چی سائبان پھٹ گئے ہیں چنانچہ ایک سائبان سیا ہوا نظر آتا ہے لیکن وہ اُسی طرح کا سیا ہوا ہے جس طرح کسی اناڑی اور بے پروا شخص کا گر نہ پھٹ جائے تو وہ ہلمل میں لٹھا لگا لیتا ہے، لٹھے میں مکمل لگا لیتا ہے یا سفید کپڑے میں رنگ دار چھینٹ لگا لیتا ہے۔سائبان پھٹے ہیں تو دو سوتی پر جو رنگ دار اور نقش و نگار والی ہے سفید کپڑ لگا دیا گیا ہے جو نہ اُس جتنا مضبوط ہے اور نہ دیکھنے میں اچھا معلوم ہوتا ہے۔اصل چیز یہ ہے کہ اس کا صحیح علاج سوچا جائے۔اگر اس چھوٹی سی چیز کو بھی تین ہفتہ میں نہیں سوچا گیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے قیامت تک نہیں سوچا جائے گا۔اس کے بعد میں جماعت کو ایک اہم سوال کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور وہ سوال ہے چندوں کی کی وصولی کا۔الفضل میں اس ہفتہ چندوں کے متعلق ایک اعلان شائع ہوا ہے۔یہ اعلان ایک ہی