خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 85

$1951 55 85 (11۔خطبات محمود مذہبی جماعتوں کی بنیا دروحانیت پر ہوتی ہے اور روحانیت تعلق باللہ کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی تم خدا کو مقدم رکھو اور دنیا کو موتر (فرموده 18 مئی 1951ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”آج میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ مذہبی جماعتوں کی بنیاد روحانیت پر ہوتی ہے۔اگر کسی جماعت میں روحانیت باقی ہے تو وہ گرنے کے بعد دوبارہ اُبھرنے کا موقع پالیتی ہے۔اور اگر کسی جماعت کی روحانیت مرجائے تو ایسی جماعت اپنی ظاہری اور جسمانی ترقی کے باوجود بھی دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتی۔پس ہماری جماعت کو اپنے تمام امور میں اس امر کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ انہیں تعلق باللہ حاصل ہو اور اس طرح روحانیت قائم رہتی ہے۔جو شخص اپنے سارے کاموں میں خدا تعالیٰ کی طرف نظر رکھتا ہے اس میں مذہب کی روح باقی رہتی ہے اور جو د نیوی سامانوں اور تدبیروں کی طرف توجہ کرتا ہے وہ مُردہ ہے۔یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں لیکن ان سے قوموں کی زندگی بدل جاتی ہے اور افراد کے نظریے بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔