خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 83 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 83

$1951 83 خطبات محمود اُن کے بیٹے عطاء اللہ صاحب فوت ہو گئے۔گاؤں میں صرف ایک گھر احمدیوں کا ہے جنہوں نے جنازہ پڑھا۔عبد القادر صاحب اعوان لکھتے ہیں کہ ہمشیرہ نے اطلاع بھجوائی ہے کہ ان کی لڑکی طلعت فوت ہوگئی ہے۔کوئی احمدی جنازہ پڑھنے والا نہ تھا غیر احمدیوں نے جنازہ پڑھا۔محمد نذیر صاحب فاروقی نے اطلاع دی ہے کہ اُن کی لڑکی مبارکہ بیگم بہاولنگر ست بہاولپور میں فوت ہوگئی ہے۔چند دوست نماز جنازہ میں شامل ہوئے۔شیخ سبحان علی صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کی والدہ حسین بی بی صاحبہ زوجہ منشی گو ہر علی صاحب فوت ہوگئی ہیں۔مرحومہ موصیہ تھیں اور خواہش رکھتی تھیں کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں۔ملک بشیر احمد صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ ان کے بھائی ملک عبدالعزیز صاحب ریٹائرڈ اسٹنٹ ہیڈ ماسٹر فوت ہو گئے ہیں۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور میرے ہم جماعت تھے۔ہم اکٹھے پڑھتے رہے ہیں۔نہایت شریف اور نیک شخص تھے لیکن کانوں سے بہرے تھے۔میں نے ابھی ابھی ذکر الہی کا ذکر کیا ہے ان کو میں نے دیکھا ہے کہ یہ بچپن سے ہی ذکر الہی کے عادی تھے اور نہایت مخلص احمدی تھے۔مستری محمد رمضان صاحب قادیان کے پرانے مستری تھے۔چالیس سال ہوئے احمدی ہوئے اور احمدی ہوتے ہی قادیان آبسے۔قادیان کی بہت سی عمارتیں انہوں نے بنائی تھیں۔وہ آج فوت ہو گئے ہیں۔نماز جمعہ کے بعد میں ان سب کا جنازہ پڑھاؤں گا۔الفضل 19 جولائی 1951 ء) 1 : صحيح بخارى كتاب الاطعمة باب التسمية على الطعام والاكل باليمين 2 : جامع الترمذى كتاب الدعوات باب مايقول اذا فرغ من الطعام کمخواب: ایک قسم کا ریشمی کپڑا جو زری کی تاروں کی آمیزش سے بنا جاتا ہے۔زربفت فیروز اللغات اردو جامع مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ) 4 : البقرة: 201