خطبات محمود (جلد 32) — Page 73
$1951 73 (10) خطبات محمود خدا تعالیٰ کی صفات کو بار باردُ ہرانے سے اس کی محبت پیدا ہوتی ہے (فرموده 20 را پریل 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلا جمعہ تو بوجہ بیماری کے میں پڑھا نہیں سکا اس لیے پہلے دو جمعوں سے میں ایک مضمون بیان کرتا چلا آرہا ہوں اور وہ مضمون محبت الہی کا تھا۔میں نے بتایا تھا کہ دنیا میں ہمیں محبت پیدا کرنے یا محبت پیدا ہونے کے تین ذرائع معلوم ہوتے ہیں اور وہ تین ذرائع حسن ، احسان اور صحبت ہیں۔یعنی محبت یا تو حسن سے پیدا ہوتی ہے یا احسان سے پیدا ہوتی ہے اور یا صحبت سے پیدا ہوتی ہے۔صحبت میں علاقہ یعنی تعلق بھی شامل ہوتا ہے۔صحبت دو قسم کی ہوتی ہے عقلی اور عملی۔عقلی صحبت علاقہ کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور عملی صحبت پاس رہنے سے ظاہر ہوتی ہے۔میں نے ان ذرائع میں سے احسان کو پہلے لیا تھا کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم محبت الہی کس طرح پیدا کریں؟ انہیں دیکھنا چاہیے کہ دنیا میں کس طرح محبت پیدا ہوتی ہے۔اگر تمام دنیا میں احسان کے ذریعہ محبت پیدا ہوتی ہے تو پھر اس سے خدا تعالیٰ کو کیوں مستفی کیا جائے۔جیسے احسان کے ذر