خطبات محمود (جلد 32) — Page 60
خطبات محمود 60 60 $1951 مجھے خدا تعالیٰ نے دیا ہے۔بِسمِ اللہ کے لفظی معنے تو یہ ہیں کہ میں خدا تعالیٰ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ کھانا خدا تعالیٰ کا ہے۔میرا کوئی حق نہ تھا کہ اسے کھاؤں مگر خدا تعالیٰ نے مجھے ایسا کرنے کی اجازت دی ہے اور اس نے کہا ہے تم کھا لو اس لیے میں کھا رہا ہوں۔نہ گندم میری پیدا کی ہوئی ہے، نہ پانی میرا بنایا ہوا ہے، نہ نمک میرا بنایا ہوا ہے، نہ مرچ میری پیدا کی ہوئی ہے، نہ گوشت میرا پیدا کیا ہوا ہے، نہ ترکاریاں میں نے پیدا کی ہیں۔یہ سب چیزیں میرے باپ دادا کی پیدائش سے بھی پہلے کی ہیں۔بڑے سے بڑے خاندان کا ذکر بھی سو پشتوں سے آگے نہیں جاتا لیکن گندم ، پانی ، تر کاری، گوشت، نمک، مرچ اور مونگ و غیرہ ہزار پشتوں سے بھی پہلے سے موجود ہیں اور جب یہ سب اشیاء میری پیدائش بلکہ میرے باپ دادا کی پیدائش سے بھی پہلے کی ہیں تو یہ میری تو ای نہیں ہوسکتیں۔بسم اللہ کے معنے ہی یہ ہیں کہ سب چیزیں خدا تعالیٰ کی ہیں لیکن اس نے ہمیں اجازت دی ہے کہ تم اسے کھا لو اور ہم کھا رہے ہیں۔گویا یہ اس بات کا اظہار اور اقرار ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ چیزیں دے کر ہم پر احسان کیا ہے ورنہ ہم میں طاقت نہیں تھی کہ اسے خود مہیا کر سکتے۔اسی طرح جب ہم پانی پیتے ہیں تو ہم غور کرتے ہیں کہ یہ پانی خدا تعالیٰ نے زمین کی تہوں میں رکھا ہے۔خدا تعالیٰ قرآن کریم میں بار بار فرماتا ہے کہ اگر ہم اس پانی کو بھینچ لیں تو تم پانی کہاں سے لا ؤ2 اور یہ سچی بات ہے کہ ہم میں ایسی طاقت نہیں کہ پانی مہیا کر سکیں۔یہ سب خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے یہ سب ضروری اشیاء ہمیں مہیا کر دی ہیں۔اگر تھوڑی دیر ہی میں ہمیں پانی نہ ملے تو ہمیں بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں لوگ ایسی ایسی چیزیں پیتے ہیں جن کو ہمارے علاقہ میں پانی نہیں کہہ سکتے۔مثلاً سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقے ہیں وہاں لوگ کیچڑ پیتے ہیں لیکن ہمارے ملک والے ایسا نہیں کر سکتے۔ہاں ! یہ الگ بات ہے کہ انہیں کوئی تھی مشکل پیش آ جائے تو اس قسم کا پانی پی لیں ورنہ عام حالات میں ہمارے ہاں اسے پانی نہیں سمجھا جاتا۔اب دیکھ لو یہ کتنا آسان سا ذریعہ ہے خدا تعالیٰ کے قرب کے حاصل کرنے کا۔لوگ کہتے ہیں ہمیں خدا تعالیٰ سے محبت پیدا کرنے کے گر بتاؤ۔لیکن کتنے لوگ ہیں جو اس چھوٹی سی بات پر ہی عمل کرتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیا کرو۔اب اگر میں پوچھوں کہ تم میں سے کتنے لوگ اس ہدایت پر عمل کرتے ہیں؟ تو شاید پانچ فیصدی لوگ کھڑے ہوں