خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 43

$1951 43 6 خطبات محمود ہماری جماعت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی روایات کی بنیا د اخلاق پر قائم کرے دنیوی لحاظ سے سچائی ، دیانت محنت۔اور دینی لحاظ سے نماز ، دعا اور ذکر الہی وہ گر ہیں جو کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہیں (فرمودہ 16 مارچ 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے اپنے خطبات میں بارہا جماعت کو عموماً اور ربوہ اور قادیان یعنی مرکز کے ساکنین کو خصوصاً اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ مذہب کی بنیا د اخلاق پر ہوتی ہے۔جب تک اخلاق کو درست نہ کیا جائے اُس وقت تک نہ فرد کے اندر مذہب داخل ہوسکتا ہے اور نہ قوم کے اندر مذہب داخل ہوسکتا ہے ہے اور نہ وہ کوئی اچھے نتائج پیدا کرتا ہے۔میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری جماعت اخلاقی پہلو کی طرف سے بہت کچھ غافل ہے اور ابھی محتاج ہے اس بات کی کہ اسے جگایا جائے ، وہ محتاج ہے اس بات کی کہ اسے جھنجھوڑا جائے ، وہ محتاج ہے اس بات کی کہ اسے بار بار اس امر کی طرف توجہ دلائی جائے۔یہ قدرتی ہے کہ آہستہ آہستہ نام حقیقت بننے لگ جاتے ہیں اور جہاں یہ امر برکت کا موجب ہوتا ہے