خطبات محمود (جلد 32) — Page 112
$1951 112 (16) خطبات محمود اسلام کو عزت اور تقویت صرف روحانیت اور محبت الہی سے ہی حاصل ہو سکتی ہے جھوٹ ، ظلم اور بدظنی سے بچو اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا عہد ہمیشہ اپنے سامنے رکھو (فرمودہ 6 جولائی 1951 ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: شرعاً تو یہ جائز تھا کہ آج صرف عید کی نماز ادا کی جاتی اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی جاتی کیونکہ جب عید اور جمعہ دونوں اکٹھے ہو جائیں تو یہ جائز ہوتا ہے کہ جمعہ کی بجائے صرف عید کی نماز ادا کر لی جائے۔مگر جمعہ اپنی ذات میں بڑا مقدس دن ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اولیاء اور علماء امت نے جمعہ کو عیدین پر فضیلت دی ہے کیونکہ عیدین کا ذکر احادیث میں آتا ہے لیکن جمعہ کے متعلق قرآن کریم میں احکام دیئے گئے ہیں۔بلکہ اسے فرض قرار دیا گیا ہے اور اس نام کی ایک سورۃ اتاری گئی ہے اس لیے افضل یہی ہے کہ جمعہ کو حسب قاعدہ ادا کیا جائے۔لیکن لازمی طور پر جب یہ دونوں تقاریب اکٹھی ہو جائیں تو خطبہ اختصار کے ساتھ پڑھا جائے گا تاسنے والوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔میں نے خطبہ عید میں بیان کیا تھا کہ عیدین جہاں ہمارے لیے خوشی کا پیغام لاتی ہیں